لوشن لگا کر بھی اسکن اتنی خشک رہتی ہے ۔۔ صرف 3 اجزاء سے گھر میں فیس اینڈ باڈی موئسچرائزر بنانے کی اسپیشل ریمیڈی جانیں اور فائدہ اٹھائیں؟

سردیاں آتے ہی ہاتھوں پیروں کا پھٹنا، جلد کا خشک ہونا، یہ سب عام بات ہے اور اس کے حل کے لیئے ہم کوئی نہ کوئی لوشن، کریم یا پھر موئسچرائزر خرید لاتے ہیں۔ لیکن جس طرح تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ایسا لگتا ہے کچھ ٹائم بعد تو بیوٹی پرودکٹس کی قیمتیں آسمانوں پر ہوں گی۔

اسی لیے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں گھر میں موئسچرائزر بنانے کا ایک سستا اور آسان طریقہ، جو نہ صرف پیسوں کی بچت کرے گا بلکہ آپ کی جلد کو گورا، چمکدار اور نرم و ملائم کردے گا۔

ہوم میڈ لوشن/ موئسچرائزر بنانے کا طریقہ:

ناریل 1 عدد

ایلوویرا کا 1 پتّا

4 وٹامن ای کی کیپسول

٭ ایک تازہ ناریل لے کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اسکے اوپر لگی براؤن جلد کو چھری کی مدد سے نکال کر (کیونکہ وہ جلد کو خشک کر دیتی ہے) بلینڈر میں ڈال کر پیس دیں۔

٭ بلینڈ کرنے کے بعد اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور بچے ہوئے گودے میں دوبارہ پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں اور اس عمل کو دہرائیں جب تک ناریل کا سارا دودھ نہ نکل جائے۔

٭ اب ایک دیگچی میں ناریل کا دودھ ڈال کر پکائیں جب گاڑھا ہونے لگے تو اس میں ایلوویرا جیل شامل کردیں اور کچھ منٹ مزید پکا کر چولہا بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے پر بلینڈ کردیں تا کہ اسکا کریمی پیسٹ بن جائے

٭ آخر میں وٹامن ای کی کیپسول شامل کرکے مکس کریں اور ایک کانچ کی شیشی میں بھر کے رکھ دیں۔ یہ لوشن/ موئسچرائزر کسی بھی بازاری کیمیکل والے پروڈکٹ سے لاکھ گنا بہتر ہوگا۔

Diy Moisturizing Lotion For Face And Body

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Diy Moisturizing Lotion For Face And Body and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diy Moisturizing Lotion For Face And Body to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3723 Views   |   16 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لوشن لگا کر بھی اسکن اتنی خشک رہتی ہے ۔۔ صرف 3 اجزاء سے گھر میں فیس اینڈ باڈی موئسچرائزر بنانے کی اسپیشل ریمیڈی جانیں اور فائدہ اٹھائیں؟

لوشن لگا کر بھی اسکن اتنی خشک رہتی ہے ۔۔ صرف 3 اجزاء سے گھر میں فیس اینڈ باڈی موئسچرائزر بنانے کی اسپیشل ریمیڈی جانیں اور فائدہ اٹھائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوشن لگا کر بھی اسکن اتنی خشک رہتی ہے ۔۔ صرف 3 اجزاء سے گھر میں فیس اینڈ باڈی موئسچرائزر بنانے کی اسپیشل ریمیڈی جانیں اور فائدہ اٹھائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔