دال کھلی بھی رکھیں تو کیڑا نہیں لگے گا.. بارش کے موسم میں آٹا، چاول اور دال کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟

مون سون کے موسم میں گھروں میں تھوڑے دن بھی دال یا اناج رکھیں تو ان میں کیڑے لگ جاتے ہیں. یوں سارا اناج خراب ہوجاتا ہے. آج ہم آپ کو اس مصیبت سے نجات کے کچھ ٹوٹکے بتائیں گے.

جب بھی لہسن چھیلیں تو اس کے چھلکے اور خاص طور پر بیچ کی ڈنڈی ہر گز نہ پھینکیں. ان کو جمع کر کے کسی ٹشو پیپر میں لپیٹ دیں اور دال یا اناج کے ڈبے میں رکھ دیں. اگر ڈبے میں کیڑے ہوں گے تو وہ باہر نکل جائیں گے اور نئے کیڑے گو بالکل نہیں لگیں گے.

دال اور اناج کے ڈبوں میں 4 سے 5 ثابت لال مرچ رکھنے سے بھی کیڑے بھاگ جاگے ہیں. اس کے علاوہ نیم کے پتے بھی رکھے جاسکتے ہیں.

آٹے سے کیڑے دور رکھنے کے لئے ڈبے سے آدھا آٹا باہر نکال لیں اور ایک ململ کے کپڑے میں سیاہ زیرہ اور لاہوری نمک کی پوٹلی بنا کر رکھ دیں. الگ کیا ہوا آٹا ڈبے میں ڈال کر اوپر سے سرخ مرچیں بچھا دیں. کیڑے نہیں لگیں گے.

چاول سے کیڑے بھگانے کے لئے دھوپ میں ایک چادر بچھا کر چاول پھیلا لیں اور آنبہ ہلدی کے ٹکڑے، نیم کے پتے اور لاہوری نمک ملا کر ہاتھ سے اچھی طرح چاولوں پر لگائیں اور ڈبے میں ڈالنے سے پہلے ہاتھوں میں سرسوں کا ہلکا سا تیل لگا کر اچھی طرح چاولوں پر لگادیں. یہ تمام مصالحہ پکاتے ہوئے آرام سے جھڑ جاتا ہے اور چاول سالہا سال بھی خراب نہیں ہوتے.

Dal Or Chawal Ko Keera Lagnay Say Bachanay Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dal Or Chawal Ko Keera Lagnay Say Bachanay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dal Or Chawal Ko Keera Lagnay Say Bachanay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   848 Views   |   30 Jul 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

دال کھلی بھی رکھیں تو کیڑا نہیں لگے گا.. بارش کے موسم میں آٹا، چاول اور دال کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟

دال کھلی بھی رکھیں تو کیڑا نہیں لگے گا.. بارش کے موسم میں آٹا، چاول اور دال کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دال کھلی بھی رکھیں تو کیڑا نہیں لگے گا.. بارش کے موسم میں آٹا، چاول اور دال کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔