ترک ناشتہ سب کی توجہ حاصل کرتا جا رہا ہے، صرف توجہ ہی نہیں بلکہ ناشتے میں موجود تازہ اور صحت کو بہتر بنانے والے اجزاء کو ناشتے میں شامل کیا جاتا ہے جو کہ ان کی صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
آج آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مختلف قسم کے لوازمات:
ترکش ناشتے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف اقسام کے کھانے موجود ہوتے ہیں۔ ان میں چیز، مکھن، جیم، بریڈ، ٹماٹر، انڈہ، زیتون، کھیرہ، خشک میوہ جات، پھل، کہوہ اور پھلوں کا جوس شامل ہوتا ہے۔
مختلف قسم کے انڈوں کی ڈشز:
ترکی میں انڈوں کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ کبھی فرائڈ انڈہ کھایا جاتا ہے تو کبھی انڈے میں پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، پکا ہوا گوشت، سبزیوں کا استعمال، مختلف قسم کے مصالحوں کا استعمال کر کے انڈوں کی ڈشز بنائی جاتی ہیں۔
سجاوٹ:
ترکش ناشتے کی ایک خاص بات اس کی سجاوٹ ہے۔ ناشتے کا اہتمام اس طرح کیا جاتا ہے جیسے کہ کسی مہمان کے لیے تیاری کی گئی ہو۔ اگر کھجور ٹیبل پر ہیں تو اس کے لیے الگ سے اسی کے سائز کے حساب سے کٹوری رکھی جاتی ہے۔ جیم، نیوٹیلا، مکھن ان سب کے لیے الگ کٹوریاں رکھی جاتی ہیں، انڈوں کو کڑاہی میں لایا جاتا ہے۔ اسی طرح کہوہ کو بھی خاص طور پر کانچ کے گلاس میں پیش کیا جاتا ہے۔
چیز کا استعمال:
ترکی میں چیز کا استعمال بھی کافی عام ہے۔ کبھی چیز کو روکھا کھایا جاتا ہے تو کبھی چیز کو ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ محلما، یہ ایک ایسی ڈش ہے جس میں چیز، مکھن، پانی اور مکئی کے دانوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ڈش سردیوں کی دنوں میں ناشتے کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔
قدرتی چیزوں کا استعمال:
ترکش ناشتے کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ قدرتی غذائیں جیسے کہ زیتون، کھیرہ، ٹماٹر، تربوز، ڈرائی فروٹس کا استعمال صبح کے وقت ناشتے کے طور پر کرتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Turkey Nashtay Ke Raaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Turkey Nashtay Ke Raaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.