Rambo Shares Last Moment Of His Mother And Praise Wife Sahiba
پاکستان کے معروف اداکار جان ریمبو ہمیشہ سے محنت، خلوص اور اپنی فیملی سے بے پناہ محبت کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ فلموں سے لے کر ڈراموں تک اپنی پہچان بنانے والے ریمبو نے حال ہی میں دی ثانی پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے سب سے حساس اور جذباتی لمحات شیئر کیے۔
اداکار نے اپنی والدہ سے گہری وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نہایت سادہ مزاج مگر بے حد حوصلہ دینے والی خاتون تھیں۔ ایک شوٹنگ کے دوران انہیں اطلاع ملی کہ والدہ کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ وہ فوراً پہنچے اور جب وہ ہوش کھو رہی تھیں تو ریمبو نے ان کا ہاتھ تھام کر کلمہ پڑھوایا۔ وہ اسی لمحے ان کی بانہوں میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
ریمبو کے مطابق، اس دن یوں لگا جیسے میری زندگی وہیں رک گئی ہو۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ، خوش قسمتی سے وہ اپنی والدہ کی خواہش پر ان کے لیے نفل ادا کر سکے اور ان کی آخری عبادت میں مدد بھی کر سکے۔
بات کرتے ہوئے ریمبو نے اپنی اہلیہ صاحبہ کے کردار کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے بعد ایک بہترین بیوی کا ہونا مرد کی زندگی میں عظیم نعمت ہے۔ والدہ کے انتقال کے بعد صاحبہ نے انہیں بے حد سنبھالا، ان کی صحت، جذبات اور ہر ضرورت پر پہلے سے زیادہ توجہ دی۔
ریمبو کے مطابق، صاحبہ اور ان کی والدہ ایک دوسرے کے بہت قریب تھیں، اور دونوں کا رشتہ محبت اور احترام سے بھرا ہوا تھا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rambo Shares Last Moment Of His Mother And Praise Wife Sahiba and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rambo Shares Last Moment Of His Mother And Praise Wife Sahiba to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.