اگر آپ بھی مچھروں سے بچنا چاہتے ہیں تو بوتل میں یہ والا پانی بنا کر گھر کے کسی بھی کونے میں رکھ دیں اور مچھروں سے جان چھڑائیں

موسم جیسا بھی ہو مچھروں سے دور رہنا ممکن نہیں ہے، چاہے کتنے ہی کوائل جلا کر رکھ لیں مچھر پھر بھی آتے ہی ہیں تو آج پانی میں یہ چیزیں ملا کر اس نسخے کو بھی کر کے دیکھ لیں، ہوسکتا ہے مچھروں سے آپ کی ایسے جان چھوٹے جیسے وہ گھر میں موجود ہی نہیں۔

طریقہ:

٭ ایک گلاس پانی گرم کرلیں اس میں چار چمچ چینی ایک چمچ خمیرہ ایسٹ پاؤڈر کو اچھی طرح ملا لیں۔ ٭ کسی پلاسٹک کی بوتل کو اس طرح کاٹیں کہ اوپری حصہ یعنی اس کا منہ والا حصہ الگ ہوجائے اور نیچے سے ایک پلین بوتل رہ جائے۔ اب کٹے ہوئے منہ والے حصے کو الٹا کر کے بوتل کے اوپر رکھ دیں اور یہ پانی کا محلول اس کے اندر ڈال دیں۔ ٭ بوتل کے اوپر کوئی سفید کپڑا یا کاغذ کو چڑھا دیں جیسے کہ کوئی گفٹ پیپر چڑھاتے ہیں، بالکل اسی طرح۔ اور اس کو گھر کے کسی ایسے کونے میں رکھ دیں جہاں اندھیرا زیادہ ہو۔

ایسا کرنے سے کیا واقعی مچھر بھاگیں گے؟

جی ہاں! کیونکہ چینی پانی میں حل ہو کر محلول بناتی ہے جو ہوا کے معلق ذروں کی موجودگی میں ایسی گیسز کا اخراج کرتا ہے جس سے مچھر اس میٹھے ذائقہ دار پانی کی جانب کھینچا چلا آتا ہے اور یوں وہ جال میں پھنس جاتا ہے۔

بوتل کیوں کاٹی؟

بوتل کاٹنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کے منہ کا حصہ بوتل کے پیٹ میں اوندھا کر کے ڈالنے سے مچھر بوتل کے کم حجم کے منہ میں پھنس جاتا ہے اور نکلنے کی امید کم ہوجاتی ہے۔ لہٰذا اس وجہ سے یہ کاٹی جاتی ہے۔ آپ اس طریقے کو اپنا کر دیکھیں، مچھر ختم نہیں ہوں گے اگر تو کم تو ضرور ہوجائیں گے۔ آپ کسی حد تک مچھروں کی آمد پر قابو پاسکیں گی۔

ڈینگی مچھروں کو بھی بھگاتا:

آج کل ڈینگی مچھروں کو بھگانے کے لئے موسپیل سپرے آرہے ہیں، وہ بہت کارآمد بھی ہیں، لیکن اگر آپ اسی پانی میں تھوڑا سا کافور کا پاؤڈر مکس کرلیں اور ایک چمچ جامن کا سرکہ تو مچھر بھی نہیں آئیں گے اور ڈینگی خوشبو سے ہی مر جائے گا۔

Machron Se Bachne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Machron Se Bachne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machron Se Bachne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4688 Views   |   17 Mar 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

اگر آپ بھی مچھروں سے بچنا چاہتے ہیں تو بوتل میں یہ والا پانی بنا کر گھر کے کسی بھی کونے میں رکھ دیں اور مچھروں سے جان چھڑائیں

اگر آپ بھی مچھروں سے بچنا چاہتے ہیں تو بوتل میں یہ والا پانی بنا کر گھر کے کسی بھی کونے میں رکھ دیں اور مچھروں سے جان چھڑائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی مچھروں سے بچنا چاہتے ہیں تو بوتل میں یہ والا پانی بنا کر گھر کے کسی بھی کونے میں رکھ دیں اور مچھروں سے جان چھڑائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔