گرمیوں میں استعمال ہونے والا "گوند کتیرہ"، صحت اور بیوٹی میں اس کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ

آجکل برصغیر پاک و ہند میں گرمی اپنے عروج پر ہے ایسے میں مختلف قسم کے مسائل سامنے آتے ہیں، جن میں جلد کے حوالے سے مختلف مسائل ، معدے کے حوالے سے تیزابیت یا بھاری پن یا پیٹ کی گرمی، لیکوریا کی تکلیف وغیرہ وغیرہ۔ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایسی کوئی سستی سی چیز ہو جو حسن کی حفاطت بھی کرے، اورصحت کو بھی بہتر بنائے اور اس حوالے سے جو بھی ایشو ہوں وہ حل ہو جائیں تو یہاں ہم لائے ہیں ایک ایسی چیز جو آپ کے تمام مسائل کو بھی حل کرے اور پوری دنیا میں ہر جگہ بآسانی دستیاب بھی ہے۔ اور قیمت میں بھی مناسب ہے ، جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں" گوند کتیرہ "کی۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس سے ہڈیوں کی تکلیف بھی دور ہوتی ہے۔

معدے کے مسائل کے لئے:

اس کو اگر ایک ٹکڑا(5 سے 6 گرام) رات کو دودھ میں بھگو کر صبح وہ دودھ پی لیا جائے تو معدے کی گرمی ، ایسیڈٹی، لیکوریا کی تکلیف، سینے میں جلن وغیرہ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ اس میں تخمِ بالنگا بھی ملایا جا سکتا ہے، ذائقے کے لئے مصری بھی ڈالی جا سکتی ہے لیکن اگر صرف گوند کتیرہ ڈال کر پئیں تو بہترین رزلٹ ملے گا ، کچھ دن کے استعمال سے ہی فرق ظاہر ہو جائے گا۔ اگر آپ 5 سے 7 گرام گوند کتیرہ روز لے رہے ہیں تو اس کے ساتھ آپ کو پانی زیادہ پینا ہے۔ تواس سے آپ کو اس کے سارے فوائد حاصل ہو جائیں گے۔

بیوٹی کے لئے:

10 سے 15 گرام گوند کتیرہ لے کر اس کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح تک یہ پھول جائے گا، اب اس کو ایک سے دو چمچ بھر کر نکال لیں۔ اب اس میں خشک دودھ ایک چمچ بھر کر ڈالیں، اب اس میں پانی ڈال کراس کو بھگو کر رکھ دیں جب یہ مزید پھول کر یک جان ہو جائیں تو اس کو اپنے چہرے پر لگائیں اور سوکھنے دیں، اس میں ایلوویرا جیل بھی ملایا جا سکتا ہے۔ یہ چہرے کے لئے قدرتی بوٹوکس ہے۔ اسکن تائٹ کرتا ہے، رنگت صاف کرتا ہے۔ اگر ہاتھوں پر بھی جھریاں آرہی ہیں تو ہاتھوں پر بھی اس کو لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے جھریاں دور ہوجائیں گی اور چہرہ جوان ہو جائے گا۔

ہڈیوں کے لئے:

اگر اپ کی ہڈیاں کمزور ہیں ان سے آوازیں آتی ہیں تو اس کے لئے ایک چمچ بھیگا ہوا گوند کتیرہ لیں، اس کے ساتھ ایک چٹکی مصری(میٹھا کرنے کے لئے)، اس کے ساتھ ایک چمچ اسگند ناگوری کا پاؤڈر اس میں ڈالیں ، ساگودانہ ایک چمچ پیس کر پاؤڈر بنالیں، وہ بھی اس میں ملا لیں۔ ان سب کو گرم دودھ میں ملا کر صبح نہار منہ پی لیں۔ یہ ہڈیوں کے لئے بہت بہترین دوا ہے۔
گوند کتیرہ جیسے خواتین کے ہارمونز کے لئے بہت اچھا ہے اسی طرح مردانہ ہارمونز پر بھی کام کرتا ہے۔ گوند کتیرہ دودھ میں بھگو لیں، مزید پرتاثیر بنانے کے لئے اس میں اسگند ناگوری ایک چمچ ملائیں اس کے ساتھ اسگند ناگوری کی کڑواہٹ کم کرنے کے لئے اس میں ایک چمچ شہد بھی ملا لیں(شوگر کے مریض بیری کا شہد استعمال کریں) اور شام 4 بجے جب نہ آپ کا پیٹ خالی ہو اور نہ بہت بھرا ہوا ہو اس وقت ا س کو پی لیں یہ مردوں کے لئے پاور بوسٹر بن گیا ۔

Gont Katira Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gont Katira Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gont Katira Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10455 Views   |   25 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

گرمیوں میں استعمال ہونے والا "گوند کتیرہ"، صحت اور بیوٹی میں اس کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ

گرمیوں میں استعمال ہونے والا "گوند کتیرہ"، صحت اور بیوٹی میں اس کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمیوں میں استعمال ہونے والا "گوند کتیرہ"، صحت اور بیوٹی میں اس کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔