"میرا دل یہ پکارے آجا" سے وائرل ہونے والی عائشہ مانو کا بھارت سے رشتہ بھیجنے والے اداکار فیضان انصاری بالآخر عائشہ سے نکاح کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یقین نہیں آتا تو یہ ویڈیو دیکھ لیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیضان انصاری نہ صرف دلہا بن کر عائشہ کو قبول کرچکے ہیں بلکہ قاضی صاحب بھی موجود ہیں لیکن گھبرائیے نہیں یہ نکاح محض فرضی نکاح ہے کیونکہ عائشہ مانو نہ تو اس تقریب میں موجود ہیں نہ ہی اس نکاح میں شریک ہیں۔
عائشہ سے کسی دوسرے ملک جا کر بھی مل سکتا ہوں
فیضان انصاری کا کہنا ہے کہ جب سے انھوں نے عائشہ کی وائرل ویڈیو دیکھی ہے تب سے انھیں صرف عائشہ سے شادی کی دھن سوار ہے۔ اس کے لئے وہ پاکستان بھی آنا چاہتے تھے لیکن ان کے مطابق پاکستان نے ان کا ویزا کینسل کردیا جس کی وجہ سے انھوں نے عائشہ سے فرضی نکاح کیا۔ فیضان انصاری کہتے ہیں کہ عائشہ کے لیے انھوں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کرچکے اب عائشہ پر ہے کہ وہ انھیں قبول کرتی ہیں یا نہیں۔ اگر وہ کسی دوسرے ملک میں ملنے کی خواہش کریں گی تو فیضان ان سے ملنے کے لئے کسی دوسرے ملک بھی چلے جائیں گے۔
حق مہر
فیضان نے نہ صرف عائشہ کو اپنی فرضی دلہن مان لیا ہے بلکہ حق مہر میں 15 لاکھ کا چیک بنا کر بھی امانت کے طور پر اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے۔