دن کا آغاز اگر بھرپور طرح سے ہو تو پورا دن اچھا گزرتا ہے، اور اسی شروعات کے ساتھ آپ اگر اپنے کھانے پینے کو محدود مگر فائدے مند طریقے سے استعمال کریں تو آپ خود دیکھیں گے کہ اس سے آپ کی صحت پر کتنا مثبت اثر پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ نہارمنہ یہ نسخہ کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اور سائنس اس کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
• شنگھائی یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق صبح نہارمنہ آدھی پیالی گرم پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے سے :
• آپ کی جلد کی روٹھی ہوئی رونق کو بحال کرتا ہے اور جلد پر موجود داغ دھبے، جھائیاں، دانے اور گندگی کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
• اس سے آپ کا مدافعتی نظام بحال ہوتا ہے اور آپ مختلف جراثیموں سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔
• یہ جگر کی صفائی میں بھی مدد دیتا ہے اور اسے صاف رکھتا ہے۔
• یہ سانس کی نالیوں کی صفائی کرتا ہے، اور نظامِ تنفس کو بہتر بناتا ہے۔
• اس مشروب سے آپ کی آنتوں کی صگائی بھی ہوجاتی ہے، اور جسم میں فاضل مادوں کا اخراج جلد ہی ہوجاتا ہے۔
• ڈی ہائیڈریشن کی کمی کو بھی یہ آدھا گلاس پورا کردیتا ہے، اور آپ کو چست کو توانا بناتا ہے۔
• اس کے علاوہ یہی مشروب آپ کا نظامِ انہضام، دورانِ خون، انسولین، شوگر کی مقدار، معدے کے مسائل، سینے کی جلن، وزن میں کمی اس کے علاوہ نزلہ،زکام کی شکایت میں بھی مفید ہے۔