خشک خوبانی کے استعمال سے موسم سرما میں کونسے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد

خشک خوبانی لذیذ کھٹا میٹھا ذائقے والا اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے، یہ خوبانی کے پھل کی خشک شکل ہے جو سال بھر دستیاب رہتی ہے، یہ کھٹے میٹھے چھوٹے چھوٹے دانے اپنے اندر غذائیت کا خزانہ رکھتے ہیں، سردیوں کے موسم میں آپ شام کے ناشتے کے طور پر خشک خوبانی کھا سکتے ہیں۔
تاہم سردی کے موسم میں خشک خوبانی استعمال کرنے کے کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
سردی کے موسم میں خشک خوبانی کے حیرت انگیز فوائد

• خون کی کمی دور کرے

خشک خوبانی آئرن سے بھرپور ہوتی ہے اور خون کی کمی سے لڑنے کے لیے آئرن انتہائی ضروری ہے، خشک خوبانی خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے بہترین اور مفید آپشن ہے، آئرن سے بھرپور غذائیں شامل کرنا خون کی کمی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، جب جسم میں آئرن کی بہتر سطح موجود ہوگی تو ہیموگلوبن کی مقدار میں اضافہ ہوگا اور خون کی کمی دور ہو جائے گی۔

• جلد کو خوبصورت بنائے

جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے یہ لازمی نہیں کہ صرف مہنگی مہنگی کریموں کا استعمال کیا جائے، کچھ غذائیں بھی آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، جب کہ دیگر تیل والی غذائیں آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ایسے میں سردی کے موسم میں خوبانی آپ کی جلد کے لیے بہترین ہے، خوبانی کا استعمال آپ کی جلد کو خوبصورت بنائے گا، خوبانی میں وٹامن سی اور ای کی موجودگی جلد کے لیے سپر فوڈ ہے، آپ خوبانی کے استعمال سے اپنی جلد کو موسمی مسائل سے دور رکھ سکتے ہیں۔

• آنکھوں کو تیز اور روشن کرے

آپ نے سنا ہوگا کہ وٹامن اے آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے لاجواب ہے، خشک خوبانی اور تازہ خوبانی دونوں آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے حیرت انگیز غذا ہیں کیونکہ ان میں بھی وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو آنکھوں کی بہتر صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین ہے، اس لئے اپنی روزانہ کی خوراک میں مٹھی بھر خشک خوبانی شامل کر لیں تاکہ عقاب جیسی تیز نظر حاصل کر سکیں۔

• وزن کم کرنے کے لئے مفید

خشک خوبانی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس اور خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس میں موجود فائبر آپ کو زیادہ دیر تک بھوک سے دور رکھ سکتا ہے اگر اسے کھا لیں تو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا اور آپ کم کھانے پر مجبور ہو جائیں گے، لیکن آپ کو اپنی کیلوریز کی مجموعی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے خشک خوبانی کو محدود مقدار میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے، اس کے استعمال سے وزن میں کمی ممکن ہے۔

• ہاضمہ کے لئے مفید

خشک خوبانی متعدد غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہے جبکہ اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے فائبر ہاضمے کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ خشک خوبانی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اس کا استعمال آپ کو قبض سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ یہ آنتوں کی صحت کو بحال کرتی ہے اور آنتوں کے لئے مفید ہے۔

• ذیابیطس کے علاج میں مددگار

اکثر خشک میوہ جات کم گلیسیمک انڈیکس رکھتے ہیں انہیں میں ایک خشک خوبانی بھی شامل ہے، ایک مطالعے کے مطابق خشک خوبانی کا استعمال خون میں موجود گلوکوز کی سطح میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہیں کرتا، خشک میوہ جات اور خشک گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خشک خوبانی کے انسولین کی سطح پر بھی فائدہ مند اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

• ہڈیوں کے لئے بہترین غذا

ہڈیوں کی کمزور ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ خواتین اس مسئلے کا بہت جلدی شکار ہو جاتی ہیں ہڈیوں کی کمزوری اور اندرونی کھوکلا پن آسٹیوپوروسس، اوسٹیو ارتھرائٹس، اور اسی طرح کی ہڈیوں کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ ہیں، خشک خوبانی میں بوران موجود ہوتا ہے جوکہ ہڈیوں کے معدنی کثافت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے اور انہیں مضبوط بنا کر آپ کو کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے اس لئے سرد موسم میں خشک خوبانی کا بھرپور استعمال کریں خاص طور پر خواتین کے لئے یہ بےحد ضروری ہے۔

• حمل میں مفید

حمل کے دوران عورت کو خون کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی ضرورت ہوتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اسے اپنی خوراک میں زیادہ آئرن کی ضرورت ہوگی اور تمام وہ غذائیں استعمال کرنی ہوں گی جن میں بھرپور آئرن ہو، جیسے کہ خشک خوبانی، یہ آئرن کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور حمل کے دوران خواتین کے لئے اس کا استعمال بہترین فوائد پہنچا سکتا ہے۔

Khushk Khubani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Khubani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Khubani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4464 Views   |   20 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

خشک خوبانی کے استعمال سے موسم سرما میں کونسے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد

خشک خوبانی کے استعمال سے موسم سرما میں کونسے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک خوبانی کے استعمال سے موسم سرما میں کونسے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔