25 سال بعد اعظمیٰ گیلانی سے ملاقات! ماضی کا کون سا قصہ سن کر سہیل احمد اپنے آنسو نہ روک پائے؟ ویڈیو

Uzma Gillani And Sohail Ahmed Emotional Reunion Video Goes Viral

پاکستان کی نامور اور سینئر اداکارہ اعظمیٰ گیلانی، جنہوں نے وارث، من و سلویٰ، دہلیز، پناہ، ننگے پاؤں، فراق، شہرِ اجنبی، دستارِ انا، نشیمن، مریم سمیت بے شمار کلاسک ڈراموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری سے ایک سنہری دور رقم کیا، کافی عرصے سے آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں۔

ان دنوں اعظمیٰ گیلانی پاکستان آئی ہوئی ہیں اور پرانے دوستوں و ساتھی فنکاروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ آج ریڈیو پاکستان لاہور میں اُن کی سہیل احمد سے ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے، چہروں پر خوشی اور آنکھوں میں نمی واضح تھی۔

اعظمیٰ گیلانی ہمیشہ کی طرح نہایت باوقار دکھائی دیں، مرون اور بیج رنگ کی دلکش ساڑھی اُن کی شخصیت میں مزید نکھار لے آئی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے ایک پرانی یاد دہراتے ہوئے بتایا، "ایک پروگرام میں میں مہمانوں کے بیچ بیٹھی تھی کہ یہ بچہ آیا اور میرا ہاتھ تھام لیا۔ میں نے کہا، میں یہیں ہوں، آپ جائیں مگر وہ محبت سے بولے نہیں، آپ یہاں نہیں بیٹھ سکتیں، میرے ساتھ اوپر چلیں۔"

یہ کہہ کر انہوں نے سہیل احمد کو بڑے والہانہ انداز میں گلے لگایا اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔

دونوں لیجنڈز کی یہ ملاقات دیکھ کر مداح بھی بے حد خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک فین نے لکھا، اعظمیٰ گیلانی وقار اور خوبصورتی کی چلتی پھرتی مثال ہیں۔

ایک اور نے تبصرہ کیا، انہیں ہر سال پاکستان آنا چاہیے، دیکھیں اپنے ملک میں انہیں کتنی عزت ملتی ہے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا، اعظمیٰ گیلانی حقیقی سپر اسٹار اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بے مثال فنکارہ ہیں۔

یہ ملاقات نہ صرف یادگار رہی بلکہ مداحوں کے لیے بھی دل کو چھو لینے والا لمحہ ثابت ہوئی۔

Uzma Gillani And Sohail Ahmed Emotional Reunion Video Goes Viral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Uzma Gillani And Sohail Ahmed Emotional Reunion Video Goes Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uzma Gillani And Sohail Ahmed Emotional Reunion Video Goes Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   504 Views   |   19 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 November 2025)

25 سال بعد اعظمیٰ گیلانی سے ملاقات! ماضی کا کون سا قصہ سن کر سہیل احمد اپنے آنسو نہ روک پائے؟ ویڈیو

25 سال بعد اعظمیٰ گیلانی سے ملاقات! ماضی کا کون سا قصہ سن کر سہیل احمد اپنے آنسو نہ روک پائے؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 25 سال بعد اعظمیٰ گیلانی سے ملاقات! ماضی کا کون سا قصہ سن کر سہیل احمد اپنے آنسو نہ روک پائے؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts