شبیر غصے کے تیز ہیں تو میں چپ ہوجاتی۔۔ کامیاب شادی کے مشورے دینے پر فریدہ شبیر تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟

Shabbir Jan Wife Farida Shabbir Advice For Successful Marriage Sparks Debate

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فریدہ شبیر، جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی کے سفر میں بھی کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، حال ہی میں سما ٹی وی کے ایک شو میں جلوہ گر ہوئیں۔ شوبز کے جانے مانے اداکار شبیر جان کی اہلیہ ہونے کے ناتے ان کی زندگی کی کہانی صرف اسکرین تک محدود نہیں، بلکہ پسِ پردہ بھی کئی سبق چھپے ہیں۔

فریدہ نے کھل کر بتایا کہ ایک کامیاب رشتہ صرف محبت سے نہیں، بلکہ سمجھ بوجھ اور قربانیوں سے پنپتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دونوں فریق ضدی ہوں تو رشتہ نبھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ میں جانتی تھی کہ شوبز کی دنیا کیسی ہے، اسی لیے بہت سی باتوں کو نظر انداز کیا۔ جب وہ غصے میں ہوتے، میں خاموشی اختیار کر لیتی۔ لیکن خاموشی ہمیشہ حل نہیں ہوتی۔ جب میرے بچے بڑے ہوئے، میں نے بولنا شروع کیا۔

ان کی یہ صاف گوئی سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گئی۔ کچھ صارفین نے کہا، "یہ رشتہ نہیں، صرف ایڈجسٹمنٹ ہے!" جبکہ دوسرے لوگوں نے اس کی تائید کرتے ہوئے لکھا، "فریدہ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، ہمارا رشتہ بھی ایسے ہی چل رہا ہے۔"

فریدہ شبیر کے تجربات نے ایک بار پھر اس سوال کو زندہ کر دیا ہے، کیا خاموشی ہی رشتے بچانے کا واحد راستہ ہے یا یہ صرف وقتی بچاؤ ہے؟

Shabbir Jan Wife Farida Shabbir Advice For Successful Marriage Sparks Debate

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shabbir Jan Wife Farida Shabbir Advice For Successful Marriage Sparks Debate and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shabbir Jan Wife Farida Shabbir Advice For Successful Marriage Sparks Debate to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   743 Views   |   11 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2025)

شبیر غصے کے تیز ہیں تو میں چپ ہوجاتی۔۔ کامیاب شادی کے مشورے دینے پر فریدہ شبیر تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟

شبیر غصے کے تیز ہیں تو میں چپ ہوجاتی۔۔ کامیاب شادی کے مشورے دینے پر فریدہ شبیر تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شبیر غصے کے تیز ہیں تو میں چپ ہوجاتی۔۔ کامیاب شادی کے مشورے دینے پر فریدہ شبیر تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts