ڈائیریا ہے تو چاول کے پانی کا استعمال کریں۔۔ جانیں چاول کے پانی سے ڈائیریا کے علاج کا مکمل طریقہ کار تاکہ آپ گھر میں خود کر سکیں اس کا آسان علاج

ڈائیریا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا آپ کبھی بھی کہیں بھی شکار ہو سکتے ہیں اور یہ منٹوں میں آپ کے لئے بےحد پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، ظاہر ہے کہ اگر کبھی بھی آپ کو ڈائیریا کا سامنا ہوگا تو آپ چاہیں گے کہ فوری آپ کی اس سے جان چھوٹ جائے اور اس کا علاج ہو جائے۔
لیکن ہر وقت ایسا ممکن نہیں ہوگا کہ آپ فوری ڈاکٹر کے پاس جا سکیں، ایسے میں آپ کیسے خود آسانی سے گھر میں ہی اس کا علاج کر سکتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تو چلیں پھر بنا دیر کرے اس کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

چاول کے پانی سے ڈائیریا کا علاج کرنے کا طریقہ

اگر آپ نے کسی دعوت پر یا پھر گھر میں کچھ مزیدار بننے پر ضرورت سے زیادہ کھانا کھا لیا ہے اور اب آپ کے پیٹ میں گڑ بڑ شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آپ شیدید پریشان ہیں تو اب پُر سکون ہو جائیں اور بس چاولوں سے کریں ڈائیریا علاج گھر میں خود بہت آسانی سے۔
یوں تو میڈیکل اسٹورز پر ڈائیریا کے لئے بہت سی دوائیاں موجود ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ گھر بیٹھے بس چاول کے پانی سے ڈائیریا سے نمٹ سکتے ہیں، جی ہاں! چاولوں کا پانی ڈائیریا کے خاتمے کے لئے بے حد مفید ہے۔
بس آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک کپ چاولوں کو 6 کپ پانی میں ڈال کر اُبالنا ہے جیسے ہی ان میں اُبال آئے چولہا بند کر دیں اور اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں، چھنی کی مدد سے پانی اور چاولوں کو چھان کر الگ کر لیں، اب اس کا ایک گلاس پانی پی لیں، پھر دیکھیں کیسے فوری آپ کو ڈائیریا سے نجات مل جائے گی اور آپ ہو جائیں گے ایک دم پُرسکون پہلے کی طرح، بس اب کی بار کھانے پینے کا خیال ضرور رکھیے گا۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2887 Views   |   15 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ڈائیریا ہے تو چاول کے پانی کا استعمال کریں۔۔ جانیں چاول کے پانی سے ڈائیریا کے علاج کا مکمل طریقہ کار تاکہ آپ گھر میں خود کر سکیں اس کا آسان علاج and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ڈائیریا ہے تو چاول کے پانی کا استعمال کریں۔۔ جانیں چاول کے پانی سے ڈائیریا کے علاج کا مکمل طریقہ کار تاکہ آپ گھر میں خود کر سکیں اس کا آسان علاج ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.