سبز مرچیں کھانے کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ ہر کھانے میں سرخ کی جگہ سبز مرچ ہی استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

سبز اور سرخ مرچیں مشرقی کھانوں میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ ہمارے کھانوں کی جان ہیں۔ عشروں سے اس کا ستعمال ہمارے پکوان کی زینت ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ اور اس کی خوشبو آپ کے کھانوں کو نئی لذت بخشتی ہے۔ آپ سب بھی یقینا ان کے چٹ پٹے ذائقے کو پسند کرتے ہوں گے لیکن اس کے ڈھیر سارے طبی فوائد بھی ہیں۔ یہاں ہم سبز مرچ کے کچھ خاص فوائد پیش کر رہے ہیں جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔۔

٭اگر آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہے توپھر ہری مرچ کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں۔ یہ آئرن اور وٹامن سی کا قدرتی ذریعہ ہے ۔
٭ اس کے علاوہ ان میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لئے اس کا استعمال جسم سے خصوصاً دمہ اور گلے کے نقصان دہ بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے اس کے علاوہ ان میں اینٹی پین کلر یعنی درد سے ریلیف دینی والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں ۔
٭اس میں بڑی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتی ہے اس لئے اس کو ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھنا چاہیے کیونکہ دھوپ سے اس کے وٹامنز ضایع ہو جاتے ہیں۔
٭ہری مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے ۔
٭ہری مرچ کے استعمال سے جسم میں اینڈورفن مادے کا اخراج ہوتا ہے جو کہ ذہنی خلفشاراور چڑچڑے پن کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
٭شوگر کے مریضوں کے لئے بھی اس کا استعامل اچھا ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو متوازن کرتی ہے۔
٭ہری مرچ میں غذائی ریشہ اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ کھانا ہضم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔
٭ہری مرچ کھانے سے سکن میں فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں اس کی وجہ سے سکن صحت مند اور چمکدار رہتی ہے اس کے ہری مرچ میں بہت زبردست اینٹی ایجنگ خصویات بھی پائی جاتی ہیں جو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھ سکتی ہیں ۔
٭ہری مرچ میں ایک مخصوص اینٹی آکسیڈنٹ مادے بیٹا کیروٹین کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ دل اور دوران خون کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
٭ہری مرچ سے ہڈیاں اور دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامن اے کی بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2177 Views   |   11 Apr 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سبز مرچیں کھانے کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ ہر کھانے میں سرخ کی جگہ سبز مرچ ہی استعمال کرنا شروع کردیں گے۔ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سبز مرچیں کھانے کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ ہر کھانے میں سرخ کی جگہ سبز مرچ ہی استعمال کرنا شروع کردیں گے۔ ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.