چھپ کر شادی کی اور پھر 12 سال بعد بیٹی پیدا ہوئی ۔۔ عثمان پیرزادہ اور ثمینہ کی شادی کو گھر والوں نے کیسے قبول کیا اور ان کے ساتھ قدرت نے کیا کرشمہ دکھایا؟

Usman Peerzada Reveals He Eloped With Wife Samina

عثمان پیرزادہ شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں اور چار دہائیوں سے یہاں کام کر رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ بہترین کردار اور پرفارمنس دینے میں کامیاب رہے ہیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی شادی ایک اور تجربہ کار اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے ہوئی ہے اور ان کا جوڑا سب کو ہی پسند ہے۔ عثمان پیرزادہ مذاق رات کے مہمان تھے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ، زندگی میں ان کی سب سے بڑی کامیابی ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ، ہماری شادی کے 12 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی اور بعد میں ایک اور بیٹی ہوئی۔ ہم ہمیشہ سے دو بچے چاہتے تھے، تاکہ ان کو صحیح طریقے سے تعلیم و تربیت دے سکیں اور اللہ نے ہمیں دو بچوں سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ہمارے ارد گرد ایسے لوگ بھی تھے جو کہتے تھے کہ بیٹا ہونا چاہیے، لیکن ہم نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ ہمیں کسی چیز میں بیٹے کی کمی محسوس ہوئی ہو۔

عثمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، مجھے ثمینہ نے پرپوز کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملاقات راولپنڈی میں ہوئی تھی اور وہیں ثمینہ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اس سے شادی کریں گے؟ جس کے دو سال بعد ہماری شادی ہوئی اور اب ہم 48 سال سے ایک ساتھ ہیں۔ اور شادی کے 12 سال بعد پہلی اولاد پیدا ہوئی، لیکن ہمیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ثمینہ امید سے ہے، ایک دن شوٹنگ پر ہم دونوں گئے وہاں سے واپسی پر گاڑی کا ایکسڈنٹ ہوا تو معلوم ہوا کہ ہمارے ہاں خوشخبری آنے والی ہے، یہ زندگی کا ایک بڑا امتحان تھا مگر ہم ساتھ رہے اور ابھی بھی ایک بہتر اور اچھی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

Usman Peerzada Reveals He Eloped With Wife Samina

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Usman Peerzada Reveals He Eloped With Wife Samina and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Usman Peerzada Reveals He Eloped With Wife Samina to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12448 Views   |   14 Nov 2023
About the Author:

is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چھپ کر شادی کی اور پھر 12 سال بعد بیٹی پیدا ہوئی ۔۔ عثمان پیرزادہ اور ثمینہ کی شادی کو گھر والوں نے کیسے قبول کیا اور ان کے ساتھ قدرت نے کیا کرشمہ دکھایا؟

چھپ کر شادی کی اور پھر 12 سال بعد بیٹی پیدا ہوئی ۔۔ عثمان پیرزادہ اور ثمینہ کی شادی کو گھر والوں نے کیسے قبول کیا اور ان کے ساتھ قدرت نے کیا کرشمہ دکھایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھپ کر شادی کی اور پھر 12 سال بعد بیٹی پیدا ہوئی ۔۔ عثمان پیرزادہ اور ثمینہ کی شادی کو گھر والوں نے کیسے قبول کیا اور ان کے ساتھ قدرت نے کیا کرشمہ دکھایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔