چنے کی دال کے زبردست فوائد: اس کو پکانےکا ایسا طریقہ جس سے پیٹ میں گیس نہیں ہوتی؟ جانیں اور آپ بھی آزمائیں

چنے کی دال جو سب ہی خواتین گھر میں مختلف طریقوں سے بناتی ہیں کبھی دال کو گوشت کے ساتھ، کبھی شامی کباب میں اور کبھی انڈوں کے ساتھ۔ مگر کھانے کے بعد اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ پیٹ خراب ہو جاتا ہے یا تو گیس ہوجاتی ہے کیونکہ دال جلدی ہضم نہیں ہوتی اس کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں بھی دال کھآنے کے بعد ہضم نہ ہونے کے مسائل تو ہیں ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس کو پکانے کا ایسا طریقہ جس کو جان کر آپ کو گیس کے مسائل نہیں ہوں گے۔

طریقہ:

• چنا دال کو پکانے سے ایک رات پہلے بھگو دیں اور پھر اگلے دن جب چاہیں اس کو پکالیں۔
• پکانے کے لئے آپ اس کو پہلے ابالیں، پھر اس میں تھوڑا سا لہسن اور آئل ڈال کر بھون لیں۔
• اب اس میں حسبِ ضرورت پانی، پسا ہوا خشک دھنیا، ہلدی، لہسن، پیاز، زیرہ، نمک اور سرخ مرچ ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ اس کو تقریباً آدھا گھنٹہ پکائیں۔
• اس کے بعد جب اس میں پانی آدھا رہ جائے تو دال میں چمچ چلائیں پھر ساتھ ہی اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ تقریباً 10منٹ کے بعد اس کو چولہے سے اتار لیں۔
• لیجیئے تیار ہے آپکی چنا دال جو بنے بھی جلدی اور پیٹ میں گیس بھی نہ کرے۔
• بس اب ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈالیں اور کھانے کے لئے پیش کردیں۔

دال کو کھانے سے پیٹ میں گیس کیوں ہوتا ہے؟

دال میں زیادہ مقدار میں فائبر ہوتے ہیں جن کو کھانے سے پیٹ میں گیس، پیٹ کا پھولنا اور قبض جیسے مسائل ہوجاتے ہیں۔

فوائد:

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے:

اس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتے ہیں اور اس میں موجود فائبر جسم میں سے فاضل شکر کو خارج کر کے خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے-

ہڈیاں مضبوط:

دال میں موجود کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے اہم ہیں۔اس کو کھانے سے دانت بھی اچھے ہوجاتے ہیں۔ اور یورک ایسڈ کے مسائل بھی کم ہوتے ہیں۔

جلد:

چنے کی دال میں زنک اور اینٹی آکسائیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو نہ صرف جلد کو صاف اور تروتازہ بناتے ہیں بلکہ ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط بناتے ہیں۔

Channy Ki Daal Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Channy Ki Daal Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Channy Ki Daal Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5952 Views   |   01 Nov 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چنے کی دال کے زبردست فوائد: اس کو پکانےکا ایسا طریقہ جس سے پیٹ میں گیس نہیں ہوتی؟ جانیں اور آپ بھی آزمائیں

چنے کی دال کے زبردست فوائد: اس کو پکانےکا ایسا طریقہ جس سے پیٹ میں گیس نہیں ہوتی؟ جانیں اور آپ بھی آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چنے کی دال کے زبردست فوائد: اس کو پکانےکا ایسا طریقہ جس سے پیٹ میں گیس نہیں ہوتی؟ جانیں اور آپ بھی آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔