میری سیاست میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ۔۔ جب شو میں کامیڈین سہیل احمد فردوس عاشق اعوان کی نقل اتارتے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے؟ دیکھیں

سیاست دان جن کے بارے میں بات کرنے سے لوگ کتارتے ہیں پرؐشہور خآتون سیاستدان فردوس عاشق اعوان ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے اوپر ہونے والے مذاق کا کچھ یوں جواب دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

مجھے اس سے محبت ہے اور وہ جو مجھ سے کہتا ہے کہ اپنے کوئی کپڑے ہی بھیج دیا کرو شو کیلئے۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں مشہور خاتون سیاستدان فردوس عاشق اعوان کے۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ ان سے ایک تقریب میں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ نجی چینل پر مشہور سینئر کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) آپ کی کاپی بہت اچھی کرتے ہیں تو اس کے بارے میں آپکا کیا کہنا ہے۔

جس پر انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر طرف سے مسئلے مسائل میں گھرا ہوا ہے اور اگر میری نقل اتارنے سے لوگوں کو اچھا لگتا ہےتو کوئی بات نہیں ۔ یہی نہیں فردوس عاشق کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں عزیزی صاحب کو انڈسٹری میں مقام بنانے کیلئے بہت محنت کرتے ہوئے دیکھا۔

اور تو ارو میری 22 سالہ سیاست میں بھی انکا بڑا کردار ہے، وہ میرے بہت قریب ہیں اور اکثر مجھ سے کہہ ڈالتے ہیں کہ آپا اپنے کپڑے بھیج دیا کریں کیونکہ آپ کا کردار کرنے کے بعد میں یہ کپڑے کس کو دیا کروں۔

بس آخر میں یہی کہنا چاہیں گے یہاں کہ ان کا تعلق جس بھی پارٹی سے ہو، سیاست سے ہٹ کر ان کے الفاظ بتاتے ہیں کہ وہ کتنے اچھے کردار کی بھی مالک ہیں۔

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   769 Views   |   05 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میری سیاست میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ۔۔ جب شو میں کامیڈین سہیل احمد فردوس عاشق اعوان کی نقل اتارتے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے؟ دیکھیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میری سیاست میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ۔۔ جب شو میں کامیڈین سہیل احمد فردوس عاشق اعوان کی نقل اتارتے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے؟ دیکھیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.