میری ماں کی بھی طلاق ہوئی تھی اور اب میں.. عشنا شاہ ڈراموں میں طلاق کو برا دکھانے پر برس پڑیں

"’یہ بات بہت بری لگتی ہے کہ ڈراموں میں شادی کے بعد طلاق کو برا دکھایا جاتا ہے. میں خود ایک طلاق یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔ میری والدہ نے بطور سنگل پیرنٹ ہماری پرورش کی. انھوں نے تین تین نوکریاں کرکے ہم بچوں کو پال پوس کر بڑا کیا. میری والدہ نے اشتہاریات، ریڈیو، رائٹنگ سمیت کئی شعبوں میں کام کیا ہے اور بہت محنت کی ہے لیکن اپنے لیے کچھ بھی نہیں کیا، انہوں نے ہمارے لیے بہت قربانیاں دی ہیں"

یہ کہنا ہے اداکارہ عُشنا شاہ کا جنھوں نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے طلاق کے موضوع پر بات کی.

عشنا نے کہا کہ مجھے ان ڈراموں میں کام کرنے کا بہت دُکھ ہے جس میں شادی کے بعد خاتون کے ساتھ ظلم و ستم تو دکھایا جاتا ہے لیکن ڈرامے کے آخر میں یہ بھی دکھایا جاتا ہے کہ لڑکی سُسرال والوں کو معاف کردیتی ہے اور سب صحیح ہوجاتا ہے. جبکہ ہر دفعہ یہ دکھانا صحیح نہیں ہے، یہ کیوں نہیں دکھایا جاتا کہ لڑکی نے علیحدگی اختیار کرلی، شادی کے بعد طلاق کو اتنا برا کیوں سمجھا جاتا ہے"

ڈراموں میں یہ دکھانا کہ گھر کسی صورت نہیں ٹوٹ سکتا سراسر غلط ہے. بے شک طلاق اللہ کو ناپسند ہے لیکن جو حق اللہ نے عورت کو دیا ہے کہ جب اس کے ساتھ شادی شدہ زندگی میں ظلم و زیادتی ہو تہ وہ الگ ہوسکتی ہے"

اپنی شادی شدہ زندگی کی مثال دیتے ہوئے عشنا نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ اپنی موت تک اپنی شادی چلانا چاہتی ہیں لیکن خدانخواستہ ایسا نہ ہوسکا تو کیا وہ مکمل انسان نہیں رہیں گی؟

Ushna Shah Opens Up About Her Mother Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ushna Shah Opens Up About Her Mother Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ushna Shah Opens Up About Her Mother Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   22924 Views   |   15 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میری ماں کی بھی طلاق ہوئی تھی اور اب میں.. عشنا شاہ ڈراموں میں طلاق کو برا دکھانے پر برس پڑیں

میری ماں کی بھی طلاق ہوئی تھی اور اب میں.. عشنا شاہ ڈراموں میں طلاق کو برا دکھانے پر برس پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری ماں کی بھی طلاق ہوئی تھی اور اب میں.. عشنا شاہ ڈراموں میں طلاق کو برا دکھانے پر برس پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔