میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا کیونکہ ۔۔ حنا الطاف سے طلاق کی خبروں کے بعد آغا علی کا بیان سامنے آگیا

پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں شوبز ستاروں کی نجی زندگی ہمیشہ مداحوں کیلئے دلچسپی کی وجہ بنتی ہے تاہم مداحوں کی بہت زیادہ مداخلت کی وجہ سے فنکاروں میں طلاق کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں جن کی وجہ سے ستاروں کو کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

حالیہ دنوں میں شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی اور ان کی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف کے درمیان طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جبکہ آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں۔

آغا علی کی پوسٹ پر ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا کہ آغا! میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا لوگ آپ کو ریڈ فلیگ کیوں کہتے ہیں؟ ہمیں اس کی وضاحت چاہیے۔

اداکار آغا علی نے مداح کو جواب دیتے ہوئے نے کہا کہ کون لوگ؟ وہ لوگ ایسا کہتے ہیں جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اور حقیقت میں کیا ہوں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو نیچے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ دُنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ ان پر توجہ دیں، ہمیشہ اپنی ذات پر بھروسہ رکھیں اور زندگی کے ہر تجربے پر یقین رکھیں۔

اداکار آغا علی نے طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ گزشتہ سال بھی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Agha Ali Statement About Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Agha Ali Statement About Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Agha Ali Statement About Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   10270 Views   |   16 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا کیونکہ ۔۔ حنا الطاف سے طلاق کی خبروں کے بعد آغا علی کا بیان سامنے آگیا

میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا کیونکہ ۔۔ حنا الطاف سے طلاق کی خبروں کے بعد آغا علی کا بیان سامنے آگیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا کیونکہ ۔۔ حنا الطاف سے طلاق کی خبروں کے بعد آغا علی کا بیان سامنے آگیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔