سفید زیرہ عام طور پر ہر گھر میں ہی کھانوں میں ذائقے اور خوشبو کے لئے استعمال کرتے ہیں، سفید زیرے کے فوائد پر بھی ہم اکثر بات کرتے ہیں مگر کیا آپ کالے زیرے کے استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کالے زیرے کے چند ایسے کرشماتی فوائد جو آپ نے شاید پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے، گرم مزاج اور گرم تاثیر رکھنے والا یہ مصالحہ کھانوں کے ساتھ ساتھ طب میں علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کا استعمال کس طرح مفید ہے اور یہ صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے آیئے جانتے ہیں۔
• کالے زیرے کے کرشماتی فوائد
کالے زیرے کو صدیوں سے گھریلو علاج میں استعمال کیا جا رہا ہے کالا زیرہ ،عام زیرے ہی کی شکل کا ہوتا ہے بس اسکی جسامت چھوٹی اور پتلی ہوتی ہے اور رنگت کالی ہوتی ہے، اس چھوٹے سے بیج میں سو سے زائد کیمیائی مرکباتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت پر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتے ہیں۔
• معدے کے لئے مفید
کالا زیرہ گرم تاثیر رکھتا ہے یہ معدے کی رطوبت کو دور کرتا ہے اسے کھانے کے بعد اگر ایک چٹکی پانی میں شامل کر کے پی لیا جائے تو گیس سے نجات ملتی ہے اور نظامِ ہاضمہ درست ہوتا ہے اس کے استعمال سے قبض بھی دور ہو جاتا ہے اس کے استعمال سے بھوک کی کمی بھی دور ہوتی ہے۔
• پیشاب آور
ایسے افراد جن کو مثانے کا انفیکشن یا پھر یو ٹی آئی (یورینری ٹریک انفیکشن) کا مسئلہ ہو انہیں کالے زیرے کا استعمال کرنا چاہیئے، کالے زیرے کے استعمال سے پیشاب کی تکلیف دور ہوتی ہے اور یہ زیادہ پیشاب آور ہوتا ہے۔
• پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ
اکثر بچوں یا پھر بڑوں کے بھی پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت نہیں بنتی، اگر کالے زیرے کو سرکے میں ملا کر رکھا جائے اور پھر سارا سرکہ خشک ہونے پر یہ زیرہ چبا لیا جائے تو اس سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جائیں گے۔
• چہرے کی رنگت میں نکھار
آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ کالا زیرہ رنگ بھی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کالے زیرے کو پیس کر اس کا پیسٹ بنا لیں اب اسے چہرے پر لگا کر مساج کریں، پھر 15 منٹ لگا رہنے دیں اور دھو لیں اگر 2 ہفتے تک مسلسل اس طرح چہرے پر کالا زیرہ استعمال کیا جائے تو رنگت میں واضح نکھار آئے گا۔
• دانتوں کا درد
دانتوں کے درد سے نجات کے لئے صدیوں سے کالے زیرے کا استعمال طب میں رائج ہے، کالے زیرے کو ایک گلا پانی میں ملا کر پکا لیں اب اس پانی سے غرارے کریں اور دانتوں میں یہ پانی گھمائیں، اس سے دانتوں کا درد دور ہو جائے گا۔
• وزن میں کمی
کالا زیرہ حیرت انگیز طور پر وزن میں کمی بھی کر سکتا ہے، اس کے استعمال سے رحم کا ورم اور جسم کی اندرونی سوزش دور ہوتی ہے، اگر اس کا قہوہ بنا کر استعمال کیا جائے تو جسم کی اضافی چربی دور ہوگی، اگر اسے لہسن کے ساتھ چبا کر کھایا جائے تو اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے، اس سے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج ہوگا اور یہ وزن میں کمی کا باعث بنے گا۔
نوٹ:
کالے زیرے کو فائدے حاصل کرنے کے لئے استعمال کریں مگر مطلوبہ فوائد حاصل ہونے کے بعد اس کا استعمال ترک کر دیں، اس کا ضرورت سے زیادہ اور کثرت سے استعمال پھیپھڑوں اور انتڑیوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kala Zeera Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kala Zeera Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.