اچاک تیز ہواؤں نے غلاف کو اڑایا تو ۔۔ خانہ کعبہ کا وہ حصہ، جو طوفانی ہواؤں نے کیسے سب کو دکھایا؟ دیکھیے

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ سے متعلق کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جس میں دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔

خانہ کعبہ کا بیرونی منظر تو دلکش ہے ہی جہاں جذباتی کر دینے والا منظر اور ایک ایسی رونق جہاں ہر کوئی اپنے آپ کو اللہ کے قریب سمجھتا ہے۔

لیکن خانہ کعبہ کا اندرونی منظر اتنا ہی دلچسپ ہے، مگر اندر کیا کیا چیزیں موجود ہیں؟ خانہ کعبہ کے مشرقی طرف سیا پتھر موجود ہے، جس کے بارے میں اسلامی تاریخ بتاتی ہے کہ یہ پتھر جنت سے لایا گیا تھا۔

خانہ کعبہ کا ایریا 180 اسکوائر میٹر پر محیط ہے، جبکہ اندر تین لکڑی کے بڑے بڑے پلرز یا ستون خانہ کعبہ کی چھت کو سہارا دیے ہوئے ہیں۔ اور ہر ستون 1350 سال پرانا ہے۔ ان ستونوں کی رنگت بھی گہری معلوم ہوتی ہے اور قیمتی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔

ان تین ستونوں کے بیچ میں ایک پتلی شہتیر نما لٹھ یا رسی واقع ہے، یہ شہتیر نما لٹھ تینوں ستونوں کے بیچ میں سے نکلتی ہے۔ اس لٹھ کی ڈائریکشن کچھ اس طرح ہے کہ ایک طرف جنوب ہے تو دوسری جانب شمال۔ اور خاص بات یہ ہے کہ اس لٹھ پر وہ تحائف اور نواردات موجود ہیں جنہیں کعبے کے لیے دیا گیا تھا۔

یہ نواردات اور تحائف کافی پرانے ہیں اور اپنی تاریخ رکھتے ہیں۔ کعبے میں دائیں جانب ایک کمرہ موجود ہے، اس کمرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی کھڑکی موجود نہیں ہے جبکہ ایک خصوصی تالا ہے جس کا نام ہے قضل۔ ریشم کے کپڑے کا پردہ اور سنہرے اور نقرئی رنگ کی کشیدہ کاری اس کمرے کے دروازے کو مزید خوبصورت بناتی ہے۔

خانہ کعبہ کا فرش سنگ مر مر کا بنا ہوا ہے اور اندرونی حصے میں سنگ مر مر کے سفید پتھر موجود ہیں لیکن ان میں کچھ دیگر رنگ کا ڈیزائن بھی شامل ہے۔ کعبے کے اندر کُل 5 پتھر موجود ہیں، ان میں خط ثلث میں عربی کی عبارتیں تحریر ہیں۔ ان میں سے ایک پتھر پر خط کوفی تحریر ہے۔ یہ تحریر چھٹی صدی ہجری کے بعد کے دور کی ترجمانی کرتی ہے۔

2018 میں دوران حج ایک طاقتور طوفان نےمکے کو اپنی گرقت میں لیا ہوا تھا۔ تیز ہواؤں میں جب خانہ کعبہ پر موجود غلاف ہٹا تو خانہ کعبہ کا ایک اوردروازہ بھی دکھائی دیا۔ یہ چھپا ہوا دروازہ اب بند ہے لیکن اس طوفان نے یہ دوسرا دروازہ بھی لوگوں کو دکھا دیا۔

Khana Kaba Ka Khufia Hissa

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khana Kaba Ka Khufia Hissa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khana Kaba Ka Khufia Hissa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2546 Views   |   18 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اچاک تیز ہواؤں نے غلاف کو اڑایا تو ۔۔ خانہ کعبہ کا وہ حصہ، جو طوفانی ہواؤں نے کیسے سب کو دکھایا؟ دیکھیے

اچاک تیز ہواؤں نے غلاف کو اڑایا تو ۔۔ خانہ کعبہ کا وہ حصہ، جو طوفانی ہواؤں نے کیسے سب کو دکھایا؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچاک تیز ہواؤں نے غلاف کو اڑایا تو ۔۔ خانہ کعبہ کا وہ حصہ، جو طوفانی ہواؤں نے کیسے سب کو دکھایا؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔