سبز دھنیا غذا بھی شفاء بھی ۔۔ خوشبو دار دھنیے کےصحیح استعمال سے آپ کن بیماریوں سے اور کیسے نجات حاصل سکتے ہیں؟

ہرا دھنیا ہر گھر میں تقریباً روزانہ ہی استعمال ہونے والی چیز ہے۔ اس کو خوشبو اور ذائقے دونوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کھانوں کو خوش رنگ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی لذت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ ہرا دھنیا یوں تو بڑی سستی سی جڑی بوٹی ہے لیکن اس کے فائدے بےشمار ہیں ۔ اس میں قدرتی غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ قدرت نے شفاء بھی رکھی ہوئی ہے۔ برطانیہ میں ہرا دھنیا پسندیدہ اور مقبول سبزی ہے۔

دھنیا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:

چوتھائی کپ دھنیا کے پتوں میں مندرجہ ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں۔ 3.800 کیلوری۔ ٹؤٹل چکنائی: 0.021 گرام، غذائی ریشہ:0.112 گرام، پروٹین(گرام): 0.085 گرام، کاربوہائیڈریٹ:0.147 گرام، سوڈیم:1.840 ملی گرام، وٹامن سی:1.080 ملی گرام، پایا جاتا ہے۔ جبکہ دوبڑے چمچ کے برابر بیجوں میں مینگنیز: 0.08 ملی گرام، فولاد:0.56 ملی گرام، اورمیگنیشیم:11.00 ملی گرام پایا جاتا ہے۔

سبز دھنیا کے طبی فوائد:

سبز دھنیے میں کئی طبی فوائد بھی موجود ہیں اگر ہم اس کا صحیح استعمال کریں تو یہ ہماری صحت کے حوالے سے بھی کئی مسائل کا حل ثابت ہو سکتا ہے۔

سر چکرانا:

گرمی میں چلنے پھرنے کی وجہ سے اکثرچکر آنے لگتے ہیں۔ اس کے لئے ہرا دھنیا پانچ گرام، مصری دس گرام، الائچی ایک عدد رگڑ کرایک گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پئیں انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔

نیند نہ آنا:

نیند نہ آنے کی کئی وجوہات ہیں۔ اگر شکایت پرانی ہو اور نیند آور ادویات کا بے تحاشہ استعمال کرنے کے باوجود نیند نہ آئے توڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ لیکن اگر نیند گرمی، گھبراہٹ سے نہ آ رہی ہو تو ہرا دھنیا کا پانی سوگرام، چینی سفید سوگرام ملا کر شربت تیار کریں۔ ٹھنڈا کرکے محفوظ کر لیں۔ چار چمچ آدھا گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام استعمال کریں اور پرسکون نیند کے مزے لوٹیں۔

آشوب چشم:

اکثر گرمی کی شدت یا بدن کی اندرونی حرارت کی وجہ سے عام طور پر آشوب چشم کی شکایت ہوجاتی ہے۔ ایسی صورت میں سرخ آنکھوں میں جلن، خارش اور پانی نکلنا شروع ہو جاتاہے۔ اس مرض میں دھنیا باکمال ہے۔ آپ سبز دھنیا رگڑ کر آنکھیں بند کرکے پلکوں پر لیپ کرلیں۔ چند منٹوں میں ہی آرام آجائے گا۔

ماؤتھ واش:

دھنیا ایسی چیز ہے جو کہ اکثر ٹوتھ پیسٹس میں بھی استعمال ہوتی ہے جس کی وجہ اس میں موجود ایک کمپاؤنڈ ہے جو جراثیم کش اثرات رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ منہ کے چھالوں اور زخموں کو بھی خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ اگر کوئی شخص سانس کی بو سے پریشان ہے تو اس کے چند پتے چبانا فوری افاقہ دیتے ہیں۔

ہڈیوں کی کمزوری:

دھنیا ایسے افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو کہ ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض کا شکار ہوں۔ ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے دھینے کا روزانہ استعمال معمول بنالینا چاہئے کیونکہ اس میں موجود کیلشیئم اور دیگر منرلز ہڈیوں کی صحت بہتر کرتے ہیں۔

کیل مہاسوں سے نجات:

جو افراد کیل مہاسوں سے پریشان ہیں؟ تو وہ دھنیا کے پتوں اور لیموں کے عرق سے پیسٹ بنا کر کیل مہاسوں پر لگائیں۔ اس مقصد کے لیے ایک چائے کا چمچ دھنیا کا پیسٹ اور ایک چائے کا چمچ لیموں کے عرق کو لیں، اس مکسچر کی مالش متاثرہ حصے پرکریں اور ایک گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ بہت جلد کیل مہاسوں سے نجات مل جائے گی۔

جھریاں کم کرے:

دھنیے کے پتے وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ ریڈیکلز سے لڑتا ہے۔ جس سے عمر بڑھنے سے سامنے آنے والے اثرات جیسے جھریاں یا جلد ڈھلکنے کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے دھنیے کے پتوں کا پیسٹ بنائیں اور اس میں ایلو ویرا جیل مکس کرلیں، اس پیسٹ کو پندرہ منٹ کے لیے چہرہ پر لگا رہنے دیں۔
نوٹ ۔۔۔ یہ عام معلوماتی مضمون ہے ، کسی بھی شکایت کی شدت کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Sabz Dhaniya Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sabz Dhaniya Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabz Dhaniya Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3193 Views   |   13 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

سبز دھنیا غذا بھی شفاء بھی ۔۔ خوشبو دار دھنیے کےصحیح استعمال سے آپ کن بیماریوں سے اور کیسے نجات حاصل سکتے ہیں؟

سبز دھنیا غذا بھی شفاء بھی ۔۔ خوشبو دار دھنیے کےصحیح استعمال سے آپ کن بیماریوں سے اور کیسے نجات حاصل سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سبز دھنیا غذا بھی شفاء بھی ۔۔ خوشبو دار دھنیے کےصحیح استعمال سے آپ کن بیماریوں سے اور کیسے نجات حاصل سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔