اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتا ہے تو اس کی وجہ یورک ایسڈ بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں ڈاکٹر اس کو کم کرنے کے کون سے طریقے بتاتے ہیں

اکثر لوگوں کو جوڑوں میں درد کی شکایت ہوتی ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ بہت ممکن ہے اس کی وجہ یورک ایسڈ کی زیادتی ہو۔ لوگ یورک ایسڈ کے نام سے تو واقف ہوتے ہیں لیکن اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ یورک ایسڈ کیا ہے؟ کیسے بنتا ہے اور کس طرح جسم کو نقصان پہنچاتا ہے۔

یورک ایسڈ کیسے بنتا ہے؟

یورک ایسڈ ایک فاضل مادہ ہے جو پیورین نامی کیمیکل کے ٹوٹنے سے بنتا ہے اور خون میں تحلیل ہوجاتا ہے اور گردے میں جمع ہوکر پیشاب کے زریعے باہر نکل جاتا ہے۔ اگر جسم میں یورک ایسڈ زیادہ بننا شروع ہوجائے تو یہ کرسٹلز کی صورت اختیار کرکے جوڑوں میں ٹہر جاتا ہے۔ اس حالت کوhyperuricemia کہتے ہیں۔

کن غذاؤں سے یورک ایسڈ زیادہ بنتا ہے؟

اعضائی گوشت جیسے کہ جگر، پھیپھڑا، دل گردہ وغیرہ اور ان کے سالن، پالک، مٹر مشرومز، دلیہ دالیں، بینز اور الکوحل وغیرہ میں پیورین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو یورک ایسڈ کو بڑھا دیتی ہے۔

یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات

اگر جسم میں یورک ایسڈ بڑھ جائے تو اس کی علامات میں جوڑوں میں شدید درد کے علاوہ جوڑوں میں سرخی اور سوجن آنا شامل ہے۔ جوڑوں میں درد اس قدر شدید ہوسکتا ہے کہ ہلنے جلنے میں اور چلنے میں بھی دشواری ہوجاتی ہے۔ گردے میں تکلیف اور انگوٹھے کا سوج جانا بھی یورک ایسڈ کی علامتوں میں شامل ہیں۔ یورک ایسڈ کی زائد مقدار گھٹیا کے مرض کی اہم وجہ ہوتی ہے۔ ان علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھا لینا بہتر ہے۔

ڈاکٹر کی رائے

یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آرگن میٹ یعنی گردہ، جگر اور پھیپھڑے کا گوشت کھانے سے پرہیز کریں، وقتاً فوقتاً ٹیسٹ کرواتے رہیں۔ پانی کی زیادہ سے زیادہ مقدار لیں تاکہ جسم سے زہریلے مادے خارج ہوجائیں اس کے علاوہ اگر کسی قسم کی علامت ظاہر ہوں تو فوراً معالج کو دکھائیں۔

Uric Acid Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uric Acid Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uric Acid Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2334 Views   |   02 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتا ہے تو اس کی وجہ یورک ایسڈ بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں ڈاکٹر اس کو کم کرنے کے کون سے طریقے بتاتے ہیں

اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتا ہے تو اس کی وجہ یورک ایسڈ بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں ڈاکٹر اس کو کم کرنے کے کون سے طریقے بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتا ہے تو اس کی وجہ یورک ایسڈ بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں ڈاکٹر اس کو کم کرنے کے کون سے طریقے بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔