کھانوں میں استعمال ہونے والے 5 گرم مصالحے جو آپ گھر پر بھی اُگا کر بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

کھانابناتے وقت ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی پکائیں وہ اتنا شاندار اور ذائقہ دار بنے کہ جو کھائے وہ تعریف ضرور کرے اور بعض لوگوں کی تو یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ بس ان کے کھانے کی ترکیب ہر کوئی ان سے پوچھے ۔ اب جیسے آپ کبھی بازار جائیں اور ٹھیلے پر کھڑے ہوئے گول گپے کھاتے ہوئے کسی ٹھیلے والے سے پوچھ ہی لیں کہ بھائی یہ گول گپے آپ لوگ کس طرح بناتے ہیں بڑے ہی مزیدار بنے ہیں وہ ہنس مسکرا کر آپ کوکہتے ہیں جناب ویسے ہی بنایا ہے جو عام طریقہ ہے لیکن وہ سچ نہیں بتاتے۔۔۔

آج ہم آپ کو ایک سچ ضرور بتا دیتے ہیں کہ جو بھی آپ گرم مصالحہ جات بازار سے خرید کر لائے جاتے ہیں ان کے ذائقے میں بہت فرق ہوتا ہے اور اگر آپ انہی گرم مصالحوں کو اپنے گھروں میں خود اگاکر استعمال کریں تودیکھیں گے کہ ان کا ذائقہ اور بھی زیادہ مذید ار ہوگا اور بازار جا کر خرید کر لانے کا جھنجھٹ بھی ختم ہوجائے گا۔۔۔۔ ہے نا! آسان طریقہ۔۔۔۔ تو چلیں پھر جانیں کہ کیسے اگائیں ان گرم مصالحوں کو اپنے گھر میں وہ بھی انتہائی آسان طریقے سے اور پائیں بھرپور غذائیت وہ بھی کم وقت میں۔۔۔۔!

گرم مصالحے:

لال مرچ:
لال مرچ کے بغیر ہمارے پاکستانی کھانوں کا تصور کیا ہی نہیں جاسکتا کیونکہ پھیکا کھانا عام طور پر ہم لوگ کھانا پسند ہی نہیں کرتے۔ اب تیز تیکھا کھانا ہو یا درمیانہ تیکھا، لال مرچ تو ہونی ضرور چاہیئے۔ اب سے لال مرچ کو خریدنے بازار جانے کی ضرورت تو نہیں پڑے گی۔

٭ اگائیں کیسے۔۔۔؟
گھر پر لال مرچیں اگانے کے لیے آپ کوئی بھی ایسی جگہ دیکھ لیں جہاں سورج کی روشنی متواتر آتی ہو۔ اب کسی بھی کھڑکی میں آپ چاہیں تو ایک گملا لگائیں مٹی ڈالیں اور لال مرچیں کے بیجوں کو اس میں ڈال دیں، کھاد بھی وقتا! فوقتاً ڈالتی رہیں اس کے بعد اسے روزانہ باقاعدگی سے پانی دیں اور بس آپ دیکھیں گے کہ چھ ماہ میں ہی مرچوں کو ان کا چمکتا دمکتا سرخ رنگ مل جائے گا اور یہ تیار ہوجائیں گی۔ اب اپنے گھر میں اگائی گئی لال مرچوں کا بھرپور مزہ لیں اور اس کا پاؤڈر بنا کر کھانوں کا تیکھا پن بڑھائیں۔۔

دار چینی:
دار چینی کے فوائد ہم آپ کو بتاتے رہتے ہیں آج جانیں اس فائدے سے بھرپور مصالحے کو گھر میں کس طرح اگائیں۔ آپ نے بہت کم لوگوں سے سنا ہوگا کہ ان کے گھر میں دار چینی کا پودا ہے ۔۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پودے کو اگانے میں ذرا سی محنت درکار ہے مگر یہ جب اگ جائے تو گھر کو اپنی خوشبو سے مہکا دیتا ہے۔

٭ اگائیں کیسے۔۔۔؟
اس کو اگانے کے لئے آپ دار چینی کے بیج خرید لیں جوکہ براؤن رنگ کے ہوں گے اس کے بعد آپ انھیں دو دن تک پانی میں بھگو دیں پھر آپ ان کو اچھی طرح خشک کریں اور 3 دن تک دھوپ لگائیں پھر ان کو دوبارہ دھوئیں اور اب ان کو چھاؤں میں سکھائیں کہ خشک ہوجائے اس عمل سے وہ بیج کالے ہوجائیں گے اور دو دن میں خشک ہوں گے۔
زیرہ:
زیرہ کو پاوڈر کی شکل میں باقاعدہ مصالحہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بیج جن کو ثابت زیرہ کہا جاتا ہے وہ کھانوں میں ذائقے بڑھانے کے لئے استعمال ہم سب کرتے ہیں۔

٭ زیرہ کیسے اگائیں؟
زیرے کے پودے کے لیے دھوپ، روشنی اور ہوا تینوں چیزوں کی بیک وقت ضرورت ہوتی ہے۔ اسے اگانے کے لیے آپ نے یہ کرنا ہے کہ ایک بڑے برتن یا گملے میں بیجوں کو مکس مٹی میں بوئیں اور مٹی کو روزانہ پانی دیں۔ زیرے کے صرف چار ماہ میں پتے پھلنے لگتے ہیں اور یہ چھوٹے پھول لمبے بیجوں میں تبدیل ہونا شروع کردیتے ہیں لیجیئے تیار ہے آپ کا زیرہ اب گھر بیٹھے۔

دھنیا:
گرم مصالحہ جات میں دھنیے کا بھی ایک اہم مقام ہے۔ کیونکہ کھانے میں ڈلنے والے تمام مصالحہ یا تو ذائقوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں یا پھر خوشبو کے لئے توچلیں اب ان کو بھی گھر میں لگالیں تاکہ دھنیے کا مشروب کبھی بھی پی سکیں اور کھانے میں بھی ڈال سکیں۔

٭ اگائیں کیسے۔۔۔؟
دھنیے کا پودا جلدی بڑھتا ہے۔ اسے اگانے کے لیے ایک چوڑے منہ کا گملہ لیں، چاہیں تو آپ ایک سوفٹ ڈرنک کی خالی بوتل لے لیں اور اس کا اوپر سے 3 انچ کا منہ کاٹ دیں لیجئیے کم پیسوں میں گملہ بھی تیا ہے اب اس میں مٹی اور کھاد ڈالیں پھر دھنیے کے بیجوں کو گہری مٹی میں بوئیں اور اسے روشنی میں رکھیں۔ روزانہ پانی دیتے رہیں۔ لیجئیے تیار ہے آپ کا دھنیا۔۔۔

• کالی مرچ:
کالی مرچوں کے بغیر انڈہ کھانے کا مزہ نہیں آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کو کالی مرچ ہر روز لازمی چاہیئے ہوتی ہےتو چلیں اب بتادیتے ہیں ان کو بھی گھر میں اگانے کا اہم طریقہ۔

٭ اگائیں کیسے۔۔۔؟
کالی مرچوں کے بیجوں کو ایک دن پانی میں بھگو کر رکھیں پھر خشک کرلیں اور اب مٹی کے گملے میں ڈال دیں یا کسی بوتل میں ڈال لیں اور معمول کی طرح کھاد ڈالیں اور پانی ۔۔۔ دو ماہ میں یہ تیار ہو کر آپ کے کھانوں کی ذینت بڑھا دے گا۔

Masaly Ghar Mein Ugain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Masaly Ghar Mein Ugain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masaly Ghar Mein Ugain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5361 Views   |   22 Sep 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

کھانوں میں استعمال ہونے والے 5 گرم مصالحے جو آپ گھر پر بھی اُگا کر بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

کھانوں میں استعمال ہونے والے 5 گرم مصالحے جو آپ گھر پر بھی اُگا کر بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانوں میں استعمال ہونے والے 5 گرم مصالحے جو آپ گھر پر بھی اُگا کر بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔