شہد اور ناریل کے تیل سے کھانسی کا علاج اورجلد کی خوبصورتی دونوں پائیں۔ ان کے 3 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے۔

شہد اور ناریل کے تیل سے کھانسی کا علاج اورجلد کی خوبصورتی دونوں پائیں۔ ان کے 3 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے۔ آج کل لوگوں میں آرگینک چیزوں ،غذاؤں،بیوٹی پروڈکٹ وغیرہ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔اور اس بات سے لوگ بہت خوش ہوتے ہیں کہ وہ قدرتی اجزاء کا استعمال کریں اور کیمیکل سے پاک اشیاء استعمال کریں ۔ان کو یہ سوچ کر اطمینان نصیب ہوتا ہے جب وہ یہ جانتے ہیں کہ ان کے زیر استعمال اشیاء ان کے بالوں ،جلد،ناخن اور چہرے کے لئے بہترین ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شہد اور ناریل کا تیل کا مرکب آپ کے لئے کتنا بہترین اور طاقتور ہے۔

شہد اور ناریل کے تیل کے فوائد

شہد

شہد میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرل پروپرٹیز موجود ہیں۔یہ عموماً کھانسی کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ شہد مختلف الرجیز میں بھی فائدہ مند ہے۔

ناریل کا تیل/h2>

ناریل کا تیل لورک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے۔ لورک ایسڈ میں سیچوریٹڈ چکنائی ہے جو کہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید ہے یہ دودھ کی مقدار بڑھاتا ہے، اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ ذیابیطس اور ہائپوتھائیرائیڈ کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ الزائمر کے مرض کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے۔ آپ کسی بھی فوڈ اسٹور سے ورجن ناریل کا تیل لے کر استعمال کر سکتے ہیں۔ہے۔

1۔ نہانے میں استعمال کریں/h2>

جب بھی نہانے جائیں تو اپنے باتھ ٹب میں یا بالٹی میں تھوڑا شہد اور ناریل کا تیل ملا لیں۔ یہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ بھی کرے گا اور خراب جلد کو دوبارہ درست حالت میں لے آئے گا ۔ مزید اچھے نتائج کے لئے اس میں لیونڈر ایسنشئل آئل کے چند قطرے ملا لیں۔ہے۔

2۔ کھانسی کا شربت/h2>

شہد اور ناریل کا تیل لیموں کے رس کے ساتھ مل کر بہترین کھانسی کا شربت بناتے ہیں، کیونکہ یہ تمام قدرت اجزاء ہیں تو یہ کھانسی کو ختم کر کے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔
لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچ
ناریل کا تیل 2 کھانے کے چمچ
اصلی شہد ایک چوتھائی کپ
شہد اور لیموں کے رس کو ملالیں۔
ایک ساس پین میں ناریل کا تیل ڈالیں،اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اب اس میں شہد اور لیموں کا مکسچر ڈال دیں، جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو چولہا بند کر کے چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
اب ساس پین میں سے اس مکسچر کو نکال کر کسی شیشے کے جار میں رکھیں۔
2 چائے کے چمچ گرم پانی یا چائے کے ساتھ پئیں۔ یہ سانس کی نالی میں ہونے والی رکاوٹ میں بھی فائدے مند ہے۔ہے۔

3۔ موئسچرائزنگ ماسک

شہد 1 کھانے کا چمچ
ناریل کا تیل 1 کھانے کا چمچ
ان دونوں چیزوں کو ملا لیں۔
اپنی گردن اور چہرے پر انگلی کی پوروں سے مساج کریں۔
20 منٹ کے لئے لگا چھوڑ دیں۔
نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

Honey Coconut Oil Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Honey Coconut Oil Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Honey Coconut Oil Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2745 Views   |   02 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شہد اور ناریل کے تیل سے کھانسی کا علاج اورجلد کی خوبصورتی دونوں پائیں۔ ان کے 3 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے۔

شہد اور ناریل کے تیل سے کھانسی کا علاج اورجلد کی خوبصورتی دونوں پائیں۔ ان کے 3 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہد اور ناریل کے تیل سے کھانسی کا علاج اورجلد کی خوبصورتی دونوں پائیں۔ ان کے 3 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔