پٹرولیم جیلی جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے آج ہم آپ کو اس کے 6 ایسے استعمالات بتائیں گے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے۔
پٹرولیم جیلی، جسے پیٹرولیٹم بھی کہا جاتا ہے، تقریبا 150 سالوں سے موجود ہے جو اب کئی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے اسے پہلی بار 1859 میں رابرٹ آگسٹس چیسبرو نے دریافت کیا جس نے بعد میں جیلی نما مادے کو 'ویسلین' کا نام دیا اور 1872 میں ریفائننگ کے عمل کو شروع کیا، اس مضمون میں ہم پٹرولیم جیلی کے بہت سے استعمال اور فوائد کے بارے میں بات کریں گے۔
• پیٹرولیم جیلی کا استعمال اور فوائد
• روکھے بالوں کے لئے استعمال
اگر آپ کے بال بہت روکھے ہیں یا پھر بالوں کی چمک ختم ہو گئی ہے تو اپنے بالوں پر پیٹرولیم جیلی لگائیں اور ایک گھنٹے بعد بال کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں بالوں میں چمک واپس لوٹ آ جائے گی اور بال نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
• جوؤں کا خاتمہ
پیٹرولیم جیلی کو جوؤں کے خاتمے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اسے اگر سر میں لگایا جائے تو اس سے جوؤں کو مارا جا سکتا ہے البتہ لیکھوں کے خاتمے کے لئے اس کا استعمال کافی نہیں۔
• پاؤں کے چھالے اور پھٹی ایڑیاں
اگر زیادہ چلنے یا نیا جوتا پہننے کی وجہ سے پاؤں میں چھالے نکل آئیں تو ان کو ختم کرنے کے لئے پیٹرولیم جیلی کا استعمال کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی اگر اسے پھٹی ایڑیوں پر لگایا جائے تو اس سے ایڑیاں نرم و ملائم اور پاؤں کی جلد چکنی ہو جائے گی۔
• خارش
اگر جسم کے کسی خصوصی حصے پر جلن کاٹ یا خارش ہو تو پیٹرولیم جیلی کے استعمال سے آرام آ جائے گا۔
• خشک جلد
اگر سردی کے موسم میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے آپ کے ہاتھ پاؤں یا چہرے پر خشکی ہو تو ایسے میں پیٹرولیم جیلی سے بہترین کچھ نہیں یہ کافی دیر تک آپ کی جلد کو خشک ہونے سے بچا سکتی ہے اور آپ کی جلد کو نرم و ملائم کے ساتھ ساتھ چکنا بھی بنائے گی۔
• میک اپ
اگر آپ بے آنکھوں اور چہرے پر میک اپ کیا ہوا ہے تو ایک روئی پر پیٹرولیم جیلی لیں اور اس سے آنکھیں اور چہرہ صاف کریں یہ ایک قدرتی میک اپ ریموور کی طور پر کام کرے گی اور آپ کے چہرے سے میک اپ بلکل اچھی طرح صاف ہو جائے گا۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Jild Aur Balon Ke Liye Petroleum Jelly Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jild Aur Balon Ke Liye Petroleum Jelly Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.