شہد کے 10 ناقابل یقین فوائد

بابائے ادویات اور نامور یونانی طبیب و فلسفی بقراط کا کہنا ہے : غذاکو دوا اور دوا کو غذا بناؤ
جب آپ شہد کے فوائد کے بارے میں غوروفکر کرتے ہیں تو آپ کویوں محسوس ہوتاہے جیسے بقراط کا اشاہ اس لیس دار میٹھے سیال کی طرف ہے ۔

قدرتی طور پر فرکٹوس اور گلوکوس ، وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور شہد ، ماہرین غذائیت کی پسندیدہ غذا ہے ۔ شہد کئی اقسام کی بیماریوں سے بچاؤ میں مفید ہے ۔ ماضی میں بھی اسے لا تعداد بیماریوں اور جسمانی و ذہنی تکالیف کے لیے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے جب کہ اس کا ذائقہ اور مزہ بھی اس کی پسندیدگی اور مقبولیت کی ایک اہم وجہ ہے جسمانی طاقت اور بیماریوں سے بچاؤ کے شہد کے 10حیرت انگیز فوائد درج ذیل ہیں ۔

خوبصور ت اور دلکش جلد :
شہد کئی خواتین کی چمکتی اور صحت مند جلد کا راز ہے ۔ اسے قدرتی موئسچرائزر ، ایکسفولیئنٹ اور اینٹی ایجنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ شہد کو کئی جلدی نگہداشت کی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ شہد کے استعمال سے جلد صاف شفاف ، ملائم اور چمکدار ہوجاتی ہے ۔ یہ سورج کی خطرناک UV شعاعوں سے جلد کی حفاظت کرتاہے اور خشک اور بے رونق جلد کو تازہ دم کردیتا ہے ۔

کیل ، مہاسوں سے بچاؤ :
کیل مہاسے محض چہرے پر ہی نہیں بلکہ جسم کے دیگر حساس حصوں پر بھی نکل آتے ہیں ۔ ان سے بچنے کے لیے شہد کا استعمال بے انتہاء مفید ہے ۔ شہد جلد کے تباہ خلیے اور ان میں موجود میل کچیل کو ختم کرکے جلد کو تروتزہ کرتا ہے ۔ شہد ایک زبردست اینٹی سپٹک ہے جو جلد کی آلودگی سے بھی محفوظ رکھتا ہے جو کہ کیل مہاسوں کی ایک اہم وجہ ہے ۔

مضبوط اور صحت مند بال :
موسم کے باعث رکھے اور بے رونق ہوجانے والے بالوں کے لیے شہد ایک بہترین غذا اور علاج ہے ۔ یہ خشکی دور کرتا ہے اور بالوں میں نمی برقرار رکھتی ہے ۔ اکثر بال دھونے کے بعد خشک ہوجاتے ہیں لیکن شہد کا استعمال انہیں نرم وملائم رکھتا ہے ۔ شہد سے بالوں کا رنگ بھی زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے ۔ سفید اور گرتے بالوں کے لیے شہد کا استعمال بے انتہاء مفید ہے ۔ جو لوگ بالوں پر رنگ کرتے ہیں ان کے لیے بھی شہد کا استعمال بے حد ضروری ہے ۔ یہ نقصان دہ کیمیکل کا مقابلہ کرکے بالوں کو ان کی اصل شکل میں برقرار رکھتا ہے ۔

چمکدار آنکھیں :
حیرت انگیز طور پر مصریوں کا یہ ماننا تھاکہ شہد کے ذریعے آنکھوں کی کئی بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ آنکھوں پر شہد لگانے سے نہ صرف آنکھیں محفوط رہتی ہیں بلکہ بینائی بھی تیز ہوتی ہے ۔ کمزور بینائی رکھنے والے لوگوں کے لیے بھی شہد انتہائی مفید ہے ۔ اس سے آنکھوں کا انفیکشن ، آنکھوں کا لال ہوجانا اور آشوب چشم جیسی تکالیف پر بھی قابو پا یا جاسکتا ہے ۔ زیابیطس کے مریضوں کو موتیا اور گلوکوما جیسے امراض سے بچنے کے لیے شہد کا استعمال کرنا چاہیے ۔

ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے :
شہد قدرتی شکر حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس لیے اسے سفید شکر کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد نہ صرف جسم کو توانا رکھتا ہے بلکہ یہ سفید شکر کی طرح نقصان دہ بھی نہیں ہے ۔ البتہ ذیابیطس کے مریضوں کو اعتدال میں رہ کر شہد کا استعمال کرنا چاہیے اور اسے استعمال کرتے ہوئے اپنے شوگر لیول کو مانیٹر کرتے رہنا چاہیے ۔

امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے :
شہد استعما ل کرنے سے کولیسٹرول پر قابو رکھا جاسکتا ہے ۔ شہد خون میں ایچ ڈی ایل یعنی گڈ کولیسٹرول کو بڑھا تا ہے ۔ شہد کے اندر موجود ایکس پیکٹورینٹ اور سوتھنک جیسی خوبیاں نظام تنفس کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں ۔ پانی میں شہد اور الائچی ڈال کر اُبال لیں اور اسے روزانہ استعمال کریں ۔ اس مکسچر کے استعمال سے کولیسٹرول 10فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔

موٹاپاکم کرنے کے لیے :
یوں تو محض شہد کے استعمال سے موٹاپے پر قابو نہیں پایا جا سکتا اور اس کے لیے معتدل غذا ، مناسب ورزش اور طرززندگی کو بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ البتہ یہ ایک بہترین ڈیٹوکس ایجنٹ ہے جس سے وزن کم کرنے میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے ۔ اس کے استعمال سے جگر کی صفائی ہوجاتی ہے اور جگر میں موجود غیری ضروری چربی بھی اپنے آپ ہی گھل جاتی ہے ۔ اس سے نظام استحالہ بہتر ہوتا ہے اور یہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہے ۔

نہار منہ شہد کو گرم پانی اور لیموں کے ساتھ استعمال کرنا وزن کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔ البتہ یادرہے کہ ایک چمچ شہد میں 63کیلوریز ہوتی ہیں اس لیے اسے اعتدال میں رہ کر ہی استعمال کرنا چاہیے ۔ البتہ یقینی طور پر شہد کو سفید شکر کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد کا تھوڑی مقدار میں استعمال بھی چینی کی کمی کو پورا کردیتا ہے اور یہ نقصان دہ بھی نہیں ہے ۔ اسے چائے میں ڈال کر پینے سے نہ صرف چائے کا ذایقہ مزید اچھا ہوجاتا ہے بلکہ اس سے چائے کی افادیت میں بھی اضاف ہوجاتا ہے ۔

دافع جراثیم :
شہد ایک اینتی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے جسم کا دفاعی میکانیزم مضبوط کرنے میں مدددیتا ہے ۔ جس کے باعث شہد کا استعمال کرنے والے لوگ سردی ، فلو اور الرجیز سے بچے رہتے ہیں ۔

سینے اور گلے کا انفیکشن :
سینے اور گلے کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے دو بڑے چمچ شہد کا سونے سے قبل استعمال انتہائی مفید ہے اس سے گلے کی سوزش کم ہوتی ہے اور آرام پہنچتا ہے ۔ ساتھ ہی اس سے نیند بھی اچھی آتی ہے ۔ الرجی اور گلے کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے چائے میں شہدڈال کر پینا چاہیے ۔

بہترین اینٹی بیکٹیریل :
شہد کی ایک اہم خصوصیت اور افادیت یہ بھی ہے کہ اس سے زخم جلد بھر جاتا ہے ۔ دودھ پلانے والی خواتین کے لیے شہد کا استعمال بہت مفید ہے اس کے استعمال سے چھاتی کے انفیکشن پر قابو پایا جا سکتا ہے اور یہ ایک بہترین پین کلر بھی ہے ۔ دودھ پلانے والی خواتین شہد کو بطور دوا اور بطور مرہم استعمال سے ہر قسم کے بیکٹیریاز سے خود کو اور اپنے بچے کو محفوظ رکھ سکتی ہیں ۔
غرض یہ کہ انسان کے لیے شہد کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ پانی ، چائے اور میٹھے کے ساتھ شہد کے روزانہ استعمال سے نہ صرف اس کا ذائقہ بڑھایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے جسمانی و ذہنی توانائی بھی بڑھائی جا سکتی ہے ۔

Shehd Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shehd Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shehd Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   28242 Views   |   20 Dec 2019
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شہد کے 10 ناقابل یقین فوائد

شہد کے 10 ناقابل یقین فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہد کے 10 ناقابل یقین فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔