پودینے میں چھپے ہیں جلد کے 5 اہم راز۔۔۔ جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ

گھر میں مختلف کھانوں کے ساتھ ذائقہ بڑھانے کے لئے پودینہ ڈال کر ہم سب کھاتے ہیں اور یہ وہ سبزی ہے جو ہر گھر میں ضرور ہی آتی ہے۔ خواتین اس کے پتے توڑ کر فریج میں محفوظ رکھتی ہیں کیونکہ پودینہ تازگی کا اہم ذریعہ ہے۔ اب اگر پودینے کی افادیت اور غذائیت سے متعلق بات کی جائے تو پودینہ ہماری صحت و خوبصورتی کے لئے بہت ضروری اور سستا کاسمیٹک پراڈکٹ ہے۔

اجزاء:
پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو جسمانی تازگی اور خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔

فوائد:
پودینے کے ڈھیروں فوائد ہیں جن میں چند خاص اور اہم بیوٹی کے راز ہم آپ کو بتا رہے ہیں تاکہ اب سے آپ بھی سستے سے پودینے سے اپنے مہنگے بیوٹی پراڈکٹ کو کریں بائے اور بڑھائیں اس سے اپنی بیش بہا خوبصورتی۔۔۔

• ایکنی:
ایکنی بہت ضدی ہوتی ہے یہ تو آپ جانتی ہیں۔ مگر اس کے لئے آپ اگر پودینے کا استعمال کریں گی تو یہ کنٹرول ہوجائے گی کیونکہ پودینے کی تیز ٹھنڈک ایکنی کو جڑ سے نکالنے کا کام کرتی ہے اور جلد کے مساموں میں موجود گندگی کو صاف کرتی ہے۔

طریقہ:
پودینے کے پتوں کو دھو کر بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ میں ایک برف کیوب ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس کو ایکنی پر لگائیں صبح اور رات دن میں دو مرتبہ یا جب بھی آپ کو وقت ملے۔ یہ ایسا نسخہ ہے جس کے سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں اور جلد کی صفائی بھی ہوجاتی ہے۔

• خشکی:
بالوں میں خشکی و سکری کے مسائل آپ کے ساتھ بھی ہیں، روکھے بال ہیں بے جان ہیں تو پودینہ آپ کے بالوں میں دوبارہ جان ڈالنے کے لئے بہت مفید ہے۔

طریقہ:
پودینے کے پیسٹ کو دہی میں مکس کریں اور بالوں میں لگالیں اس سے بالوں میں جان تو آئے گی ساتھ ہی بالوں کی نشوونما بھی بڑھے گی۔

• ناخن:
ناخنوں میں فنگس پڑگئی ہے یا کسی وجہ سے خراب دکھ ہے ہیں تو آپ پودینے کی اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔

طریقہ:
پودینے کے پتے کو ناخن پر رکھیں اور روئی لپیٹ لیں ایک یہ طریقہ بھی آسان اور فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ آپ پتوں کا پیسٹ بنائیں اور ناخنوں پر لگا کر چھوڑ دیں۔ خشک ہونے پر دھو لیں، بعد میں ناخنوں کو تھوڑی سے بھاپ دیں اور ایک کپڑے کی مدد دے ناخن صاف کرنے کی کوشش کریں آہستہ آہستہ فنگس نکل جائے گی۔

• ہونٹ:
ہونٹ آپ کے پھٹے رہتے ہیں یا کالے ہونے لگے ہیں تو پودینے کی طرف ایک نظر ڈال لیں اور خوبصورت نرم ملائم ہونٹ پائیں۔

طریقہ:
گلاب کے عرق میں پودینے کا پیسٹ اور بالائی مکس کریں اس کو ہونٹوں پر لگائیں۔ اتنے نرم اور صاف ہونٹ ہوجائیں گے کہ آپ خود فرق محسوس کریں گی۔

• رنگت:
رنگ صاف تو سب ہی چاہتے ہیں اب پودینے کو بھی ایک مرتبہ لگا کر دیکھ لیں اس میں موجود وٹامن آپ کا رنگ گورا کرنے کے لئے بہت آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔

طریقہ:
پودینے کے پتوں کے پیسٹ میں ابٹن مکس کرکے چہرے پر لگائیں یہ دوہرا برائٹننگ فارمولا ہے جو اپنی ٹھنڈک اور تازگی کی وجہ سے آپ کی رنگت میں نکھار پیدا کرتا ہے۔

Benefits Of Mint For Skin

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Benefits Of Mint For Skin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Mint For Skin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   15014 Views   |   18 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

پودینے میں چھپے ہیں جلد کے 5 اہم راز۔۔۔ جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ

پودینے میں چھپے ہیں جلد کے 5 اہم راز۔۔۔ جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پودینے میں چھپے ہیں جلد کے 5 اہم راز۔۔۔ جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔