میں نے ایک ہفتے ایلوویرا جوس پیا اور پھر میرے ساتھ کیا ہوا؟جانئےایلوویرا کے ایسے فوائد جس کےبعد آپ بھی اس کا پودا خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے!

ایلوویرا جسے اردو میں گھیگھوار کے نام سے جانا جاتا ہے ، اپنے اندر موجود قدرتی اجزا ءکی بدولت ایک نایاب پودا مانا جاتاہے۔ اس خاص پودے کو مختلف بیوٹی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات میں شامل کرتی ہیں، اسے بالوں اور جلد پر لگانے سے جہاں بال لمبے گھنے ہوتے ہیں ، وہیں جلد بھی شفاف ہونے لگتی ہے۔ اس کا جوس بناکر پیا جائےتو بھی بے شمار طبی فوائد کا حصول ممکن ہے۔
ایلوویرا کو استعمال کرنے کی وجہ سے لوگوں کو ہمشہ فائدہ ہی ہوتا دیکھاگیا ہے ۔ ایک لڑکی کا اس حوالے سے کہناہے کہ میں نے ایک دن اپنی امی کےکہنے پر ایلوویرا کا پودا خرید لیا اور اسے اپنی بالکونی میں رکھ لیاتھا، میں اس پودے کو کوئی خاص توجہ نہیں دیتی تھی، کبھی موڈ ہوا تو پانی ڈال دیا ، ورنہ ایسے ہی رہنے دیا۔ ایک دن میری نظروں سے ایلوویرا کے فوائد گزرے تو میں نے بھی بالآخراس پودے کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں سے سوچا کہ ابتدا میں صرف ایک ہفتے تک میں اس کا جوس بناکر پیوں گی اور دیکھوں گی کہ واقعی یہ فائدہ مند بھی ہے یا نہیں ۔
ایک ہفتے تک لگاتار جوس پینے کے بعد میں نے خود میں جو تبدیلی دیکھی، اسے دیکھ کر میں حیران رہ گئی،آئیے آپ بھی جانئے کہ ایک ہفتے کےدوران اس جادوئی جوس پینے کی بدولت مجھ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں۔

پہلا دن:

میں نےایلوویرا کے پودے سے کچھ بڑی شاخیں نکال کر اسے پہلے دھویا، اور اس کے کناروں کو کاٹ دیا، درمیان سے کاٹ کر اس کا گودا نکال لیا، نکالے جانے والے گودے یا جیل کو میں نے بلینڈر میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ ڈال کر اس کا جوس بنالیا۔ایک گلاس جوس پی لیا ۔

دوسرا دن :

میں نے جب دوسرے دن اپنی جلد دیکھی تو مجھے وہ ایک دن پہلے سے زیادہ چمکدار نظرآئی، میں سے سوچا کہ شاید میرا وہم ہے ، اتنی جلدی کوئی چیز کیسے اثر کرسکتی ہے ، لہذا میں نے پھر سے ایک شاخ نکال کر اسے کاٹا اور جیل نکال کر اس میں تھوڑا سا ٹھنڈا پانی شامل کرکے اسے پی لیا۔ یہ جوس تھوڑا لیس دار ہوتاہے لہذا آپ نے پریشان نہیں ہونا اور اسے پی لیناہے۔ گرمی کی وجہ سے میرے چہرے کی جلد اکثر جلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے، لیکن دوسرے دن شام کے وقت میں نے محسوس کیا کہ گرمی ہونے کے باوجود میرے چہرے کی جلد پر جلن نہیں ہورہی ۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی اور میں نے ایلوویرا ڈرنک پینے کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تیسرے دن :

چونکہ ہمارے یہاں پچھلے دنوں بے حد گرمی تھی، لہذا اس کی وجہ سے مجھے سن برن یعنی دھوپ کی وجہ سے جلد کے جل جانے اور اس کی رنگت خراب ہونے جیسے مسائل کا سامنا تھا، میں ان جلدی مسائل کو دیکھ کر بہت پریشان تھی، تیسرے دن جب میں نے ایلوویرا ڈرنک بناکر پیا تو مجھے رات تک ایسا محسوس ہونے لگا کہ جیسے جھلسی ہوئی جلد پر ٹھنڈک سی پڑگئی ہے، ساتھ ہی سن برن کے آثار جاتے ہوئے دکھائی دئیے اور جلد پہلے کی طرح بہتر محسوس ہونے لگی۔

چوتھا دن:

چوتھے دن میں نے جب ایلوویرا جوس پیا تو مجھے جلد کے خشک پن میں کمی لگی اور ایسا لگا کہ جیسے جلد میں نمی کی سطح بہتر ہوگئی ہے، کیونکہ اس پودے میں 98 فیصد پانی ہوتا ہے، اس لئے جلد کو مناسب نمی فراہم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جلد کے اندر ہونے والی ڈی ہائیڈریشن کے اس عمل کو ختم ہوتے دیکھ کر مجھے خوشی ہونے لگی کہ اتنے سستے پودے نے مہنگی کریموں جیسا اثر دکھایا ہے۔ میرے چہرے کی جلد چوتھے دن مناسب نمی کی وجہ سے چمکنے لگی تھی، جسے دیکھ کر میں خوشی سے نہال تھی۔

پانچواں دن:

پانچویں دن ایلوویرا کی جادوئی ڈرنک کے استعمال کے بعد مجھے اپنے چہرے کی جلد نرم و ملائم سی لگنے لگی، ساتھ ہی اس کے اندر ایک خاص چمک بھی محسوس ہورہی تھی، جو کہ اکثر مہنگے داموں کروائی جانے والی فیس پالش کے بعد محسوس ہوتی ہے۔

چھٹے دن:

جب میں نے یہ عمل شروع کیاتھا اس وقت میری جلد پر بہت دانے تھے، گرمی دانوں کی وجہ سے میں گرمیوں میں بہت پریشان رہتی تھی ، کیونکہ اس کی وجہ سے میرے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی تھی، تاہم ایلوویرا جوس لگاتار چھ دن تک پینے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ جیسے میرے چہرے پر گرمی دانے کبھی تھے ہی نہیں، جو دانے موجود تھے، وہ ختم ہوچکے تھے اور ان کے نشانات بھی چہرے پر نظر نہیں آرہے تھے۔

ساتویں دن:

آج ایلوویرا جیل والے اس تجربے کا آخری دن تھا، ساتویں دن تک مجھے اپنی جلد میں ڈرامائی تبدیلی محسوس ہوئی، وہ پہلے کی نسبت نرم و ملائم اور شفاف ہوچکی تھی، گرمی دانے غائب ہوگئے تھے اور جلد کی رنگت پہلے سے بہتر ہوگئی تھی۔ اس ایک ہفتے کے تجربے کے بعد بھی میں نے اس جادوئی ڈرنک کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی میری کوشش تھی کہ میں بھی اس کے فوائد دوسروں تک پہنچاؤں، تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں اور اپنے جلدی مسائل کو حل کرسکیں۔ تو پھر کون کون اس تجربے کو آزمانا چاہے گا، ہمیں ضرور بتائیں۔۔۔۔۔

Alovera Juice Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alovera Juice Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alovera Juice Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tahir  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4125 Views   |   16 Apr 2022
About the Author:

Tahir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tahir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

میں نے ایک ہفتے ایلوویرا جوس پیا اور پھر میرے ساتھ کیا ہوا؟جانئےایلوویرا کے ایسے فوائد جس کےبعد آپ بھی اس کا پودا خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے!

میں نے ایک ہفتے ایلوویرا جوس پیا اور پھر میرے ساتھ کیا ہوا؟جانئےایلوویرا کے ایسے فوائد جس کےبعد آپ بھی اس کا پودا خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں نے ایک ہفتے ایلوویرا جوس پیا اور پھر میرے ساتھ کیا ہوا؟جانئےایلوویرا کے ایسے فوائد جس کےبعد آپ بھی اس کا پودا خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔