اتنے خوبصورت کہ کاٹنے کا ہی دل نہ چاہے۔۔ جامنی رنگ کا یہ نایاب سیب کہاں اُگتا ہے اور ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

آپ نے کئی جگہوں پر مختلف رنگ کے سیب دیکھے ہوں گے جیسے کہ لال، پیلا اور ہرا۔ لیکن کیا آپ نے جامنی رنگ کا سیب دیکھا ہے؟

آج کل سوشل میڈیا پر جامنی سیبوں کی بہت چرچا ہے، جسے دیکھ صارفین حیرت میں مبتلہ ہیں کہ اتنا خوبصورت اور منفرد سیب آخر کہاں اگتا ہے اور یہ کھانے میں کیسا ہوگا۔

دراصل انسٹاگرام پر موجود "اَن نیچرلِسٹ اے آئی" نامی ایک اکاؤنٹ پر ان سیبوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

جس کے ساتھ اسکی پوری تفصیل لکھی گئی ہے کہ، یہ جامنی رنگ کے سیب کینیڈا کے صوبے سسکیچیوان میں سخت سردی کے موسم میں اُگتے ہیں اور ان کا ذائقہ چینی اور کیلے جیسا ہوتا ہے، ان سیبوں کو کینیڈین سیب بھی کہا جاتا ہے۔

لیکن اس پوسٹ پر سسکیچیوان کے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جو تصویریں اس پوسٹ میں لگائی گئی ہیں وہ نقلی ہیں اور اے آئی سے بنائی گئی ہیں جبکہ درحقیقت اسطرح کا سیب یہاں نہیں پایا جاتا۔

کیا جامنی سیب واقعی ہوتے ہیں؟

جی ہاں، جامنی رنگ کے سیب بنیادی طور پر کچھ خاص اقسام میں پیدا ہوتے ہیں، جیسے کہ جامنی یا گہرے سرخ رنگ کے، جنہیں "پرپل کوک" اور "پلیڈس" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اتنے عام نہیں ہیں جتنا کہ سرخ یا سبز سیب، یہ عموماً مختلف علاقوں میں اگائے جاتے ہیں، خاص طور پر ان ملکوں میں جہاں موسم بہت سرد ہوتا ہے، جیسے امریکہ، کینیڈا اور بعض یورپی ممالک۔ ان کی کاشت کے لیے مناسب مٹی، پانی اور دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

Purple Apples Are Going Viral On Social Media

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Purple Apples Are Going Viral On Social Media and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Purple Apples Are Going Viral On Social Media to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1356 Views   |   25 Sep 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اتنے خوبصورت کہ کاٹنے کا ہی دل نہ چاہے۔۔ جامنی رنگ کا یہ نایاب سیب کہاں اُگتا ہے اور ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

اتنے خوبصورت کہ کاٹنے کا ہی دل نہ چاہے۔۔ جامنی رنگ کا یہ نایاب سیب کہاں اُگتا ہے اور ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنے خوبصورت کہ کاٹنے کا ہی دل نہ چاہے۔۔ جامنی رنگ کا یہ نایاب سیب کہاں اُگتا ہے اور ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔