کیا مالٹے کے شوقین افراد کو اس کے یہ 6 فائدے بھی معلوم ہیں!

مالٹے کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جنہیں سردیوں کے موسم میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اور آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ موسمِ سرما کے پھلوں کا بادشاہ مالٹوں کو کہا جاتا ہے۔ یہ پھل اس قدر میٹھا اور ذائقے دار ہوتا ہے کہ اسے تمام عمر کے افراد کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔ مالٹا نہ صرف ذائقہ دار اور رس سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ اس میں ایسے مفید طبی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نہایت مفید تصور کیے جاتے ہیں۔

مالٹا موسمِ سرما ایک انتہائی مزیدار پھل ہے جسے بچے ہوں یا بڑے ہر عمر کے افراد شوق سے کھاتے ہیں- لیکن یہ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد طبی فوائد کا حامل پھل بھی ہے- ایک عام اندازے کے مطابق ایک مالٹے میں چھیاسٹھ کیلوریز، چھیاسی فیصد پانی، ایک گرام سے زائد پروٹین، پندرہ گرم کاربز، بارہ گرام شوگر، تین گرام فائبر، تقریباً زیرو گرام فیٹ، بانوے فیصد وٹامن سی، نو فیصد فولیٹ، پانچ فیصد کیلشیم، اور پانچ فیصد پوٹاشیم شامل ہے۔

کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر:

مالٹا کولیسٹرول کو نارمل رکھنے کے اور ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- اپنی روزمرہ کی خوراک میں مخصوص پھل شامل کر کے ہم کئی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں-

ہاضمے کا نظام:

مالٹا قدرت کا ایک ایسا انمول تحفہ جو نظامِ انہضام کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے- بہترین ہاضمہ ایک صحت مند زندگی کی علامات تصور کیا جاتا ہے-

قبض:

قبض کا مرض اکیلا نہیں آتا بلکہ اپنے ساتھ کئی امراض کو دعوت بھی دیتا ہے لیکن اگر آپ مالٹے کو پھوک سمیت کھانے سے آپ قبض سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

اضافی وزن:

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے مالٹا موسمِ سرما کی بہترین سوغات ہے کیونکہ یہ پھل موٹاپا کم کرنے میں ان افراد کی مدد کرسکتا ہے-

چمکدار رنگت:

مالٹے کھانے سے آپ کے چہرے کی رنگت نکھر سکتی ہے اور اس سے آپ طویل مدت تک جوان نظر آسکتے ہیں یعنی مالٹا بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہونے میں تاخیر کا سبب بنتا ہے-

مسوڑھوں سے خون:

مالٹے کا جوس پینے سے مسوڑھوں سے خون آنے کی شکایت سے نجات مل سکتی ہے- اس لیے ضروری ہے کہ اس بیماری میں مالٹے کے جوس کا استعمال کر کے بھی دیکھیں-

Bealth Benefits Of Malta Fruits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bealth Benefits Of Malta Fruits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bealth Benefits Of Malta Fruits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   1762 Views   |   21 Jan 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 May 2024)

  • ,

کیا مالٹے کے شوقین افراد کو اس کے یہ 6 فائدے بھی معلوم ہیں!

کیا مالٹے کے شوقین افراد کو اس کے یہ 6 فائدے بھی معلوم ہیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا مالٹے کے شوقین افراد کو اس کے یہ 6 فائدے بھی معلوم ہیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔