Liver Eating Benefits in Urdu (Kaleji Khane Ke Fayde)

کلیجی کے قیمتی طبی فوائد اور خواص
ہم سب یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری غذا کے استعمال کے ہماری صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ وہی اجزاء جو غذائی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں اور انکی کمی یا زیادتی بیماریوں کا سبب بھی بن جاتی ہے ۔کلیجی ایک ایسی غذا ہے جسے کچھ لوگ تو بے حد پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دور بھاگتے ہیں ۔لیکن قدرت کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ چھپا ہوتاہے۔ کلیجی کا بھی یہی حال ہے کہ یہ ہمارے لئے کسی غذ ائی خزانے سے کم نہیں۔

بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کلیجی کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ وہ دیر سے ہضم ہوتی ہے اور اسکے بارے میں یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ اسکا استعمال جسم میں زہریلے مادے کو جمع کرنے کا سبب بنتا ہے۔ یہ ماننا درست نہیں کیونکہ کلیجی میں کئی اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن اے ، ڈی،ای،کے،اور بی ۱۲،فولک ایسڈ، اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو جسم سے ان زہریلے مادوں کو نکالنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اگر کسی بھی چیز کو اعتدال اور طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہ نقصان نہیں پہنچاتی۔ کلیجی خون کی کمی کو احسن طریقے سے پورا کرتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار آپ اسکا استعمال آرام سے کرسکتے ہیں۔


دیگر گوشت کے مقابلے میں کلیجی غذائیت سے بھرپور ہے اس میں کوئی نامیاتی زہر نہیں ہوتا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ کلیجی آپکے جسم سے زہر کو جمع کرنے کے بجائے خارج کرتی ہے۔ تھکاوٹ سے لڑنے میں اسکی تاثیر بہترین ہے۔
کلیجی وٹامنز ، منرلز، اور فیٹ سے بھرپور ہوتی ہے آپکا جسم وٹامن بی ۔ کلیجی میں موجود کاپر آپ کے میٹابولزم کے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ اپنی روزمرہ کی غذا سے 0.9mg کاپر حاصل کرتے ہیں اور آپ اگر 3 اونس کلیجی کا استعمال کریں تو آپ 12 mg تک حاصل کرسکتے ہیں۔ دنبے کی کلیجی آپکو اسکی آدھی مقدار دیتی ہے۔
ہمارے ہاں اکثر لوگ آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ کلیجی آئرن سے مالا مال ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کیلئے بے حد مفید ہے۔ کلیجی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے اگر آپ اسے اپنی خوراک میں شامل رکھیں تو بہت سی دائمی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

یہ ہمارے دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اعصابی نظام کی کئی بیماریاں وٹامن بی ۔12 کی کمی سے ہوتی ہیں تو اگر آپ کو ایسی کسی بھی علامت کا ہلکا سا بھی اندیشہ ہو جیسے سوچنے اور یاد رکھنے میں دشواری، اعصابی اور نفسیاتی بیماری، کمزوری، توازن کی کمی، ہاتھ اور پیروں کا سُن ہونا، اور پریشان کن ڈپریشن، تو وٹامن بی ۔12 کے حصول کے لئے آپ صحت مند جانور کی کلیجی استعمال کرسکتے ہیں۔
لیکن یہ ضروری ہے کی جب بھی آپ کلیجی کا استعمال کریں تو وہ صاف اور صحت مند جانور کی ہونی چاہئے ہمیشہ کوشش کریں کہ چراگاہوں کے جانوروں کی کلیجی استعمال کریں جن جانوروں کی خوراک میں چارہ شامل ہوتا ہے وہ صحت کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں-

کلیجی کیلئے زیادہ بہتر ہے کہ جب آپ اسے خریدیں تو اسے اسی وقت پکالیں- تازہ کلیجی زیادہ مفید ہے کلیجی کو بہت زیادہ مت پکائیں ورنہ وہ سخت اور بے ذائقہ ہو جاتی ہے اسکے ساتھ اگر لیموں کا استعمال کیا جائے تو یہ بآسانی ہضم ہوجاتی ہے رات میں کلیجی کھانے سے گریز کریں۔

(بشکریہ سائرہ شاہد - ایچ ٹی وی)

As a matter of fact, we know that what we eat will ultimately reflect on our health. The ingredients present in our food are the things which keep us fit and healthy and their excess or shortage can cause different diseases.

Kaleji (Liver) is a food which is liked by some people whereas on the other hand, some people do not come near it.

Nature has enriched everything with some sort of health benefits and same rule applies to liver; it is not less than a food treasure.

Here are some exclusive health benefits of eating liver (kaleji) in Urdu. Know and start eating it!

Kaleji Benefits Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kaleji Benefits Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaleji Benefits Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   22942 Views   |   22 May 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

very nice post i like it

  • Younus khan, Burewala

kaleji ki smell khatam ho jaye to hum kha sakte hain

  • Maiza,

Liver Eating Benefits in Urdu (Kaleji Khane Ke Fayde)

Liver Eating Benefits in Urdu (Kaleji Khane Ke Fayde) ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Liver Eating Benefits in Urdu (Kaleji Khane Ke Fayde) سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔