یورک ایسڈ گردے میں پتھری بھی بنادیتا ہے۔۔ ڈاکٹر یورک ایسڈ سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟ جانیں

کیا آپ جانتے ہیں جس ہڈیوں کے درد کو آپ معمولی سمجھ کر نظر آنداز کرتے آرہے ہیں وہ یورک ایسڈ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے جو آپ کی صحت میں خطرناک بیماریاں بھی پیدا کرسکتا ہے۔ لیکن اسے کیسے کنٹرول کریں؟ یہ جاننے کے لئے یہ آرٹیکل آخر تک ضرور پڑھیں

یورک ایسڈ کیسے بنتا ہے؟

یورک ایسڈ ایک فاضل مادہ ہے جو پیورین نامی کیمیکل کے ٹوٹنے سے بنتا ہے اور خون میں تحلیل ہوجاتا ہے اور گردے میں جمع ہوکر پیشاب کے زریعے باہر نکل جاتا ہے۔ اگر جسم میں یورک ایسڈ زیادہ بننا شروع ہوجائے تو یہ کرسٹلز کی صورت اختیار کرکے جوڑوں میں ٹہر جاتا ہے۔ اس حالت کوhyperuricemia کہتے ہیں۔

کن غذاؤں سے یورک ایسڈ زیادہ بنتا ہے؟

اعضائی گوشت جیسے کہ جگر، پھیپھڑا، دل گردہ وغیرہ اور ان کے سالن، پالک، خشک میوہ جات، مٹر مشرومز، دلیہ دالیں، بینز اور الکوحل وغیرہ میں پیورین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو یورک ایسڈ کو بڑھا دیتی ہے۔ ان غذاؤں کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور اگر وزن بڑھا ہوا ہے تو اسے بھی کنٹرول کریں۔

یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات

اگر جسم میں یورک ایسڈ بڑھ جائے تو اس کی علامات میں جوڑوں میں شدید درد کے علاوہ جوڑوں میں سرخی اور سوجن آنا شامل ہے۔ جوڑوں میں درد اس قدر شدید ہوسکتا ہے کہ ہلنے جلنے میں اور چلنے میں بھی دشواری ہوجاتی ہے۔ گردے میں تکلیف اور انگوٹھے کا سوج جانا بھی یورک ایسڈ کی علامتوں میں شامل ہیں۔ یورک ایسڈ کی زائد مقدار گھٹیا کے مرض کی اہم وجہ ہوتی ہے۔ ان علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھا لینا بہتر ہے۔

ڈاکٹر کی رائے

یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آرگن میٹ یعنی گردہ، جگر اور پھیپھڑے کا گوشت کھانے سے پرہیز کریں، وقتاً فوقتاً ٹیسٹ کرواتے رہیں۔ پانی کی زیادہ سے زیادہ مقدار لیں تاکہ جسم سے زہریلے مادے خارج ہوجائیں اس کے علاوہ اگر کسی قسم کی علامت ظاہر ہوں تو فوراً معالج کو دکھائیں۔

یورک ایسڈ جسم کو کیا نقصان پہنچاتا ہے؟

یورک ایسڈ جوڑوں میں کرسٹلز کی صورت ٹہر کر نا صرف انھیں کمزور کرتا ہے۔ گٹ بناتا ہے بلکہ یہ گردوں کی بیماریاں اور ان میں پتھری بھی بنانے لگتا ہے۔

Uric Acid Banna Kese Control Kia Jaye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uric Acid Banna Kese Control Kia Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uric Acid Banna Kese Control Kia Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2157 Views   |   25 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یورک ایسڈ گردے میں پتھری بھی بنادیتا ہے۔۔ ڈاکٹر یورک ایسڈ سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟ جانیں

یورک ایسڈ گردے میں پتھری بھی بنادیتا ہے۔۔ ڈاکٹر یورک ایسڈ سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یورک ایسڈ گردے میں پتھری بھی بنادیتا ہے۔۔ ڈاکٹر یورک ایسڈ سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔