کھانسی کا شربت موت کا فرشتہ بن گیا ۔۔ مشہور کھانسی کا شربت پینے سے 66 معصوم بچے انتقال کر گئے، اپنے بچوں اور گھر والوں کو بچائیں

صحت کو بہتر رکھنے کے لیے اور نزلہ زکام جیسے عام بیماریوں کو دور رکھنے کے لیے اکثر سیرپ لے لیا جاتا ہے، لیکن کئی بار بنا دیکھے اور پڑھے جب یہ شربت پیا جائے تو جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے، جس کے بارے میں آپ کو اس خبر میں بتائیں گے۔

افریقی ملک گامبیا نے بھارتی ادویات اور سیرپ درآمد کی تھیں، جن کے استعمال سے 66 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق بھارتی فارمیسی Maiden Pharmaceuticals

کی جانب سے یہ سیرپ بنائی گئی تھی، جس کی فیکٹری بھارتی شہر ہریانہ میں واقع ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنی کے بنائے گئے 4 سیرپ جان لیوا ثابت ہوئے ہیں، جن میں Promethazine Oral Solution, Kofexmalin Baby Cough Syrup, Makoff Baby Cough Syrup and Magrip N Cold Syrup شامل ہیں۔

عالمی ادارے صحت کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق ان تمام سیرپ میں کیمیکل کی مقدار حد سے زائد ہے، جس نے انسانی صحت کو خطرہ پیدا کیا۔

ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول انسان میں پیٹ کا درد، الٹیاں، ڈائیریا، پیشاب کرنے میں مشکل، سر درد، دماغی طور پر کمزور سمیت گردے بھی خراب کر سکتی ہے۔

یہ دوائیاں اگرچہ پاکستان میں نہیں تاہم آپ کے عزیز و اقارب پاکستان سے باہر جہاں کہیں بھی رہتے ہیں، انہیں آپ مطلع کر سکتے ہیں، اور اس جان لیوا سیرپ سے بچا سکتے ہیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3186 Views   |   05 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانسی کا شربت موت کا فرشتہ بن گیا ۔۔ مشہور کھانسی کا شربت پینے سے 66 معصوم بچے انتقال کر گئے، اپنے بچوں اور گھر والوں کو بچائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانسی کا شربت موت کا فرشتہ بن گیا ۔۔ مشہور کھانسی کا شربت پینے سے 66 معصوم بچے انتقال کر گئے، اپنے بچوں اور گھر والوں کو بچائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.