روزانہ دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟ ایک انجیر بےشمار بیماریوں کا علاج

انجیر ایک زبردست خشک میوہ ہے، جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ پروٹین، زنک، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سمیت کئی دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔ انجیر کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسے ہر موسم میں کھایا جا سکتا ہے۔

رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ انجیر کھانے سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ صبح خالی پیٹ انجیر کو رات بھر پانی میں بھگو کر قبض، وزن میں اضافہ، بے خوابی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں غذائیت سے بھرپور انجیر کے دیگر فوائد کیا ہیں-

پرسکون نیند آئے گی:

انجیر کو دودھ میں ملا کر پینا جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود ٹرپٹوفن اور میلاٹونن کی زیادہ مقدار رات کو اچھی نیند لینے میں مدد دیتی ہے۔ یہ سردی کے دنوں میں جسم میں توانائی لاتا ہے اور نزلہ، کھانسی، بخار جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔

دن کا شاندار آغاز:

انجیر کو کچا بھی کھایا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اسے خشک کھانا بھی فائدہ مند ہے۔ انجیر کی دونوں قسمیں جسم کو یکساں غذائیت فراہم کرتی ہیں۔ انجیر میں موجود آئرن اور پوٹاشیم جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ہیں۔ جو لوگ دن بھر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں وہ اپنے دن کا آغاز بھگوئے ہوئے انجیر سے کر سکتے ہیں۔ یا انجیر کو دودھ میں ابال کر صبح ایک گلاس پی لیں، اس سے دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہتی ہے۔

انجیر بےشمار بیماریوں کا علاج:

انجیر کے استعمال سے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم جسم کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے گھٹنوں یا جوڑوں کے درد سے بھی آرام ملتا ہے۔ انجیر کا استعمال دمہ، تپ دق، ہائی بی پی اور پیٹ سے متعلق مسائل کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ دو یا تین انجیروں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح خالی پیٹ کھائیں۔ روزانہ ایسا کرنے سے قبض، بواسیر، گیس، تیزابیت جیسے مسائل دور ہوتے ہیں اور جسم بیماریوں سے پاک رہتا ہے۔

Doodh Mein Anjee Bhigo Kar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Mein Anjee Bhigo Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Mein Anjee Bhigo Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3505 Views   |   08 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

روزانہ دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟ ایک انجیر بےشمار بیماریوں کا علاج

روزانہ دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟ ایک انجیر بےشمار بیماریوں کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟ ایک انجیر بےشمار بیماریوں کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔