پورا دن باقی ہے اور ابھی سے روزہ لگ رہا۔۔ جانیں رمضان المبارک میں کون سی غذائیں کھانے سے آپ کو روزہ نہیں لگے گا؟

ہمارے یہاں آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے جو صبح اٹھتے ساتھ چائے پینے کا عادی ہے کیونکہ وہ انہیں ایکٹو رکھتی ہے اور اسکے بنا ان سے کام نہیں کیا جاتا، اور کچھ سے تو بغیر ناشتہ کئے گھر سے بھی نہیں نکلا جاتا۔ ایسے لوگوں کو روزے کے دنوں میں دوپہر گزارنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رمضان المبارک میں انرجی ڈرنک کو کم کرنے اور غذاؤں کو چھوڑنے کے بجائے بھرپور غذاؤں کو کھانے سے توانائی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ اسی طرح ان غذاؤں سے محنت کرنے والے لوگوں کے لیے دن بھر کام کو جاری رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، چند غذاؤں کا مقصد بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنا اور ایسی اونچ نیچ سے بچنا ہے جو انسان کو بھوک اور تھکاوٹ کا احساس دلاتے ہیں۔ لہذا آج ہم آپ کو ان غذاؤں کے حوالے سے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کو توانائی ملے گی۔

توانائی سے بھرپور غذائیں:

۔ ایک رجسٹرڈ غذائی ماہر ڈاکٹر کورٹنی فریرا کہتی ہیں کہ انڈا سب سے بہترین غذا ہے خاص طور پر زردی سمیت پورا انڈا کھانا توانائی فراہم کرنے والی غذاؤں کے لیے بہترین آپشن ہیں۔ یہ مستحکم خون کی شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اسلیئے سحری میں لازمی کھائیں

۔ سحری میں بریڈ یا فائن آٹے کی روٹی کھانے کے بجائے گندم کے آٹے کی روٹی کھائیں، یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ کھجور افطاری کے ساتھ سحری میں بھی کھائیں

۔ ڈاکٹر ایلکن کے مطابق، یونانی دہی بھی توانائی فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں 6 اونس کی ایک سرونگ میں 18 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے، اسکے علاوہ نارمل دہی بھی توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

۔ پالک آئرن سے بھرپور ہوتی ہے اور اگر کوئی شخص توانائی میں اضافے کا خواہشمند ہو تو یہ ضروری ہے، کیونکہ جسم میں آئرن کی کمی دماغ میں آکسیجن کے بہاؤ کو کم کر دیتی ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ توانائی کی خرابی سے بچنے کے لیے کھانے میں کچھ پالک شامل کریں۔

۔ پھلوں کے حوالے سے ڈاکٹر منگنیلو تربوز اور خربوزہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ ان میں پانی کی مقدار تقریبا 90 فیصد ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ دیر تک پیاس محسوس نہیں ہوتی اور تھکاوٹ کم ہو جاتی ہے۔

۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو توانائی بڑھانے کی ضرورت ہو تو اس کے لیے کیلے بہت اچھی غذا ہے۔ کیلے تین مختلف قسم کی شوگر فرکٹوز، گلوکوز اور سوکروز سے مل کر بنتے ہیں۔ یہ مختلف رفتار سے خون میں جذب ہوتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ انسان کو تیزی سے توانائی حاصل ہوتی ہے۔ کیلا توانائی کو بڑھاتا ہے اور تھکاوٹ کا شکار ہونے سے روکتا ہے۔

۔ اسکے علاوہ مرغی، مچھلی اور شکر کندی بھی آپ کو غذائی طاقت فراہم کرتی ہے، اسلیئے رمضانوں میں اس کا استعمال بھی لازمی کریں

Poora Din Baqi Hai Aur Abhi Se Roza Lag Raha Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Poora Din Baqi Hai Aur Abhi Se Roza Lag Raha Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Poora Din Baqi Hai Aur Abhi Se Roza Lag Raha Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1991 Views   |   23 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

پورا دن باقی ہے اور ابھی سے روزہ لگ رہا۔۔ جانیں رمضان المبارک میں کون سی غذائیں کھانے سے آپ کو روزہ نہیں لگے گا؟

پورا دن باقی ہے اور ابھی سے روزہ لگ رہا۔۔ جانیں رمضان المبارک میں کون سی غذائیں کھانے سے آپ کو روزہ نہیں لگے گا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پورا دن باقی ہے اور ابھی سے روزہ لگ رہا۔۔ جانیں رمضان المبارک میں کون سی غذائیں کھانے سے آپ کو روزہ نہیں لگے گا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔