مچھلی کے تیل کو چمکدار جلد کے لیے بطور سپلیمنٹ استعمال کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، یہ صحت کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیں

مچھلی کے تیل سے تیار ہونے والے سپلیمنٹ اکثر افراد روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں- مچھلی کے تیل سے تیار ہونے والے کیپسول عام طور پر مچھلی کی چکنائی سے تیار کیے جاتے ہیں جب کہ بعض کیپسول مچھلی کے جگر کی چکنائی سے بھی تیار کیے جاتے ہیں- ان سپلیمنٹ کا سب سے اہم جز اومیگا 3 ہوتا ہے جو کہ ایک جانب تو جلد ، بالوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور دوسری جانب یہ دل کے دورے کے خطرات سے بھی بچاتا ہے- مگر ان فائدوں کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال انسانی صحت کے لیے کئی حوالوں سے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے-

مچھلی کے تیل کے نقصانات

1: مسوڑھوں اور ناک سے خون جاری ہونا

مچھلی کے تیل کا مستقل استعمال خون کے جمنے کی صلاحیت کو کم کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ناک اور مسوڑھوں سے باربار خون جاری ہو جاتا ہے- اس وجہ سے مچھلی کے تیل والے سپلیمنٹ کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کیا جائے اور اس کی مقدار کا تعین بھی ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کیا جائے-

2: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے خطرناک

ماہرین کے مطابق 8 گرام تک مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال خون میں گلو کوز کی مقدار میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور مستقل طور پر خون میں گلوکوز کی مقدار کی زیادتی بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے- اس لیے ذیابطیس کے مریضوں کو ان سپلیمنٹ کے استعمال میں خصوصی احتیاط برتنی چاہیے-

3: ڈائیریا کا سبب

مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ استعمال کرنے والوں کو اگر یہ سوٹ نہ کرے تو اس صورت میں ایسے افراد کو ڈائيریا کی شکایت ہو سکتی ہے جس کے سبب ان کو موشن اور الٹیاں لگ سکتی ہیں- ایسا درحقیقت اس سپلیمنٹ کے سائڈ افیکٹ کے طور پر ہوتا ہے اور ایسے افراد جن کو یہ شکایت ہو ان کو اس کا استعمال ترک کر دینا چاہے-

4: فالج

مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ کا استعمال کرنے والے افراد کو فالج کے ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ اس کے استعمال سے خون کے جمنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اس وجہ سے دماغ کی کمزور شریانیں پھٹ جاتی ہیں اور ان سے بہنے والا خون دماغ میں جم کر فالج کا باعث بن سکتا ہے-

5: سینے میں جلن

ایک جانب مچھلی کے تیل کا بطور سپلیمنٹ استعمال دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے مگر اس کے اندر چکنائی کی بڑی مقدار ہونے کے سبب یہ معدے میں جلن کا باعث بنتا ہے اس کے ساتھ ساتھ متلی اور بدہضمی کی کیفیت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

مختصراً!

مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ اگرچہ ایک مفید چیز ہے مگر اس کا استعمال اگر ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کیا جائے اور اس کی مقدار کا بھی تعین اپنے طور پر کر لیا جائے تو یہ فائدہ مند کے بجائے نقصان کا بھی سبب ہو سکتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں-

Machli Tail Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machli Tail Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Tail Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2804 Views   |   04 Jan 2022
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مچھلی کے تیل کو چمکدار جلد کے لیے بطور سپلیمنٹ استعمال کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، یہ صحت کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیں

مچھلی کے تیل کو چمکدار جلد کے لیے بطور سپلیمنٹ استعمال کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، یہ صحت کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھلی کے تیل کو چمکدار جلد کے لیے بطور سپلیمنٹ استعمال کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، یہ صحت کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔