سردی کی خاص سو غات تل کے لڈو جو کھانے میں ہی نہیں بلکہ فائدے میں بھی ہے بے مثال

سردیوں سے قبل ہی سردیوں کے لوازمات اور سو غاتیں ہ میں ہر سو نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں ان میں ڈرائی فروٹ ،مونگ پھلی، گجگ اور تل کے لڈو شامل ہیں ۔ سردیوں کی سرد راتوں میں جب لحاف میں بیٹھ کر کچھ دیسی کھانے کو جی چاہتا ہے جیسے گجگ ،پیٹھا اور تل کے لڈو، تو لگتا ہے واقعی سردیاں آگئی ہیں ۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ تل سپر فود میں شامل ہے اس میں ان گنت صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر کرتے ہیں ۔ دوسری جانب گڑ از خود ایک ایسا میٹھا ہے جس میں کئی طرح کے وٹامنز اور منرلز اس کو صحت بخش بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جب یہ دونوں مل کر ایک میٹھے کی صورت اختیار کرتے ہیں ان کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ بچے ہو یا بڑے تل کے لڈو بہت شوق اور مزے لے کھاتے ہیں ۔ تل کے لڈو کے بغیر سردیاں ادھوری سی محسوس ہو تی ہیں اسی لئے ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لئے انہیں اپنی غذا میں شامل رکھنا بہت ضروری ہے
تل اور گڑ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ،یہ نہ صرف ذائقہ دار غذا ہے بلکہ صحت کو بڑھانے اور جسم کو ٹھنڈی ہوا اور سردی کے اثرات سے بچانے کے لیے ایک میٹھی ڈش بھی ہے انہیں سردی میں غذا کا حصہ بنانا بہت ضروری ہے ۔ جانتے ہیں کہ موسم سرما تل کے لڈو کو غذا میں شامل رکھنے سے کیا فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

امراض قلب سے تحفظ

غیر معیاری طرز زندگی جو کہ دنیاکی اکثریت گزار رہی ہے جس سے عارضہ قلب سمیت کئی دیگرامراض کاخدشہ جنم لے رہا ہے ۔ جیسے وقت پر کھانا نہ کھانا،جنک فوڈ کا استعمال اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی دل کی صحت پر اثر انداز ہو تی ہے ۔ جنک فوڈ کے استعمال سے جسم میں ایل ڈی ایل کا اضافہ ہو تا ہے جو شریانوں میں میں تنگی کا باعث بنتا ہے تل کے لڈو غیر حل پزیر چکنائیوں سے بھرے ہو تے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ تاہم اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو انہیں استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے رابطہ کریں کیو نکہ اس میں موجود گڑ شوگر کی سطح کو بڑھاسکتا ہے ۔

بہتر نظام انہضام

چکنائیوں سے بھر پو ر غذا کا استعمال قبض کی شکایت میں اضافے کا سبب بنتا ہے اکرچہ بد ہضمی اور پیٹ کے دیگر مسائل کہ وجہ کچھ اور بھی ہو سکتی ہے،لیکن اس کا بہترین حل یہ ہے کہ ایسی غذا ئیں کھائیں جو آپ کی آنتوں کو متحرک کر سکے ۔ تل کے لڈو اس کی بہترین مثال ہے یہ ریشہ سے بھر پور پو نے کی بنا پرآنتوں کی کارکردگی کوبڑھاتا ہے اور ساتھ ہی کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے ۔

جلد دوست غذا

قدرت نے کچھ لوگوں کو خوبصورت اور بے داغ جلد سے نوازا ہے انہیں اس کی حفاظت کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی مگر ایک طبقہ ایسا ہے جسے جلد کے کئی مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑتاہے اور اس کے لے کئی جتن کرنے پڑتے ہیں اس میں سب سے اہم کردار غذا کا ہوتا ہے باقی سب ثانوی حیثیت رکھتے ہیں ۔ آئرن سے بھرپور غذا ئیں جسم میں خون کی کمی کو دور کرکے اس کی روانی میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں جس سے جلد میں چمک میں پیدا ہوتی ہے اور ساتھ ہی مہاسوں اور ایکنی سے نجات دیتی ہے،یہی تل کے لڈو جسم میں خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں مدد دیتے ہیں بلکہ جسم میں آئرن کی کمی بھی دور کرتے ہیں ۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائیں

ہڈیاں جسم کے تمام اعضاء کی حٖفاظت میں مدد کرتی ہیں اور جسم کی ساخت کو برقرار رکھتی ہے اگر ہڈیاں کمزور ہو ں گی تو دیگر اعضاء کی حفاظت کے ساتھ جسم کے کئی افعال کی انجام دہی میں مشکل پیش آئی گی اور آپ کھل کر زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکے گے،تل چونکہ کیلشیم حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ ہے تو تل سے بنی یہ میٹھی بالز آپ کو کیلشیم کی وافر مقدار فراہم کرے گی حصوصاً خواتین میں اس کا استعمال بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔

بہتر قوت مدافعت

دنیا میں جس طرح صحت کے مسائل جنم لے رہیں ہیں اسی بنا پر مضبوط مدافعتی نظام کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے اور یہ صحت بخش غذا ءوں ہی سے ممکن ہے جیسے کہ کاپر، زنک، آئرن،وٹامن بی چھ،وٹامن ای سے بھر پور غذائیں ،یہ جسم کو انفیکشنز سے بچانے اور خون کے سفید خلیات کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

سوزش کو کم کرتا ہے

جسم میں اندرونی سوزش کے نتیجے میں جلن کی کیفیات جنم لیتی ہیں جو کسی بھی ا نسان میں تناءواور بے چینی کا سبب بن سکتی ہیں سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لئے جسم کے اندرونی نظام پر اتنا انحصار نہیں کیا جاسکتا لیکن جسم کو ضروری گرماہٹ دینے والی غذا پر ضرور انحصار کیا جاسکتا ہے جیسے تل کے لڈو جو جسم کی اندرونی سوزش کو دور کرنے والی غذاءوں میں سر فہرست ہے ۔ اس میٹھی غذا کا استعمال آپ کو سوزش بچا کر سرد موسم کے اثرات سے بھی تحفظ دے گا ۔

Till Ke Ladoo Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Till Ke Ladoo Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Till Ke Ladoo Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5086 Views   |   19 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

سردی کی خاص سو غات تل کے لڈو جو کھانے میں ہی نہیں بلکہ فائدے میں بھی ہے بے مثال

سردی کی خاص سو غات تل کے لڈو جو کھانے میں ہی نہیں بلکہ فائدے میں بھی ہے بے مثال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کی خاص سو غات تل کے لڈو جو کھانے میں ہی نہیں بلکہ فائدے میں بھی ہے بے مثال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔