ادرک اور پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ

لیموں پانی کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ’ادرک پانی‘ کے ایسے حیران کن طبی فوائد بتا دیئے ہیں کہ سن کر ہر کوئی اس کا روزانہ استعمال شروع کر دے گا۔ ویب سائٹ alternativehealthuniverse.com کے مطابق ادرک پانی کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ موٹاپے سے نجات پانے اور پیٹ، کولہوں اور رانوں کی چربی گھلانے کے لیے اکسیر ہے۔ اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول لیول کو متناسب رکھتا ہے۔

ہائی بلڈپریشر کو نیچے لاتا ہے۔ یہ اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ متعدد اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ نظام دوران خون کو بہتر بناتا اور جسم کی غذائی اجزاءکو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ سردی لگنے اور فلو ہونے سے بچاتا ہے۔ نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔اتنے سارے طبی فوائد کا حامل ادرک پانی بنانے اور استعمال کرنے میں بھی بہت آسان ہے۔

اس کے لیے تھوڑی مقدارادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ پانی کو کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ جب ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15سے 20منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں۔ پھر اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور اس میں لیموں شامل کرکے پئیں۔ ماہرین نے اس کے استعمال کا بہترین وقت بھی بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے روزانہ ادرک پانی کا ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے پئیں۔

Adrak Ka Pani Peene Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Ka Pani Peene Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Ka Pani Peene Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqb Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21901 Views   |   21 Jun 2020
About the Author:

Aqb Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqb Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ادرک اور پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ

ادرک اور پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ادرک اور پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔