ہماری آنکھ کا تارا.. عروہ اور فرحان کے گھر بیٹا ہوا یا بیٹی اور نام کیا رکھا؟ جانیں

معروف اداکارہ عروہ ہوکین اور اداکار فرحان سعید کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. بیٹی کی پیدائش کے موقع پر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے.

بیٹی کی پیدائش پر عروہ اور فرحان نے خوبصورت آیت بھی شئیر کی. وہ لکھتے ہیں کہ "تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے"

"خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ آ گیا ہے! "جہاں آرا سعید"، ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے "آرا" کہیں گے! آپ ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں کی ملکہ ہیں! ہمارے لیے ناقابل تصور خوشی اور شکر گزاری لانے کے لیے آرا کا شکریہ! آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ ہمارا دوبارہ جنم بھی ہے، ہم آپ سے سیکھنے اور آپ کے لیے ہر روز بہتر اور بہتر والدین بننے کی امید کرتے ہیں! آپ ترقی کریں، کھیلیں، اپنے پاکیزہ دل کے ساتھ ہر جگہ کو روشن کریں، آپ اچھی انسان بنیں، اونچی اور اونچی اڑیں اور جب بھی آپ پیچھے مڑیں تو ہمیں ہمیشہ اپنے پیچھے پائیں! ہماری دنیا میں خوش آمدید آرا! الحمدللہ"

اس پوسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ عروہ اور فرحان نے بیٹی کا نام جہاں آرا سعید رکھا ہے. ساتھ ہی والدین بننے کے پر مسرت موقع اور بچی کے ہاتھ کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں.

اس خبر کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر عروہ اور فرحان کے لئے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور لوگ بیٹی کے اچھے نصیبوں کی دعا کررہے ہیں.

Urwa Or Farhan Kay Ghar Beti=Ki Paidaish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Urwa Or Farhan Kay Ghar Beti=Ki Paidaish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Urwa Or Farhan Kay Ghar Beti=Ki Paidaish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   8852 Views   |   05 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہماری آنکھ کا تارا.. عروہ اور فرحان کے گھر بیٹا ہوا یا بیٹی اور نام کیا رکھا؟ جانیں

ہماری آنکھ کا تارا.. عروہ اور فرحان کے گھر بیٹا ہوا یا بیٹی اور نام کیا رکھا؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہماری آنکھ کا تارا.. عروہ اور فرحان کے گھر بیٹا ہوا یا بیٹی اور نام کیا رکھا؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔