انہوں نے اپنی زندگی میں ہی جنت کما لی تھی کیونکہ ۔۔ طارق عزیز کی اہلیہ ان کی قبر پر جاتیں ہیں تو وہاں کیا دیکھتی ہیں جو انہیں جذباتی کر دیتا ہے؟

دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام، یہ الفاظ ہر پاکستانی نے سنے ہوں گے۔ جب یہ الفاظ مرحوم طارق عزیز صاحب کو منہ سے ادا ہوتے تھے تو بہت خوب لگتے تھے۔
آج یہ ہم میں موجود تو نہیں لیکن ہم ان کی زندگی وہ یادیں تازہ کر رہے ہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوں گی مگر آج آپ اسے ضرور پڑھیں گے۔

نیلام گھر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے طارق عزیز کہتے تھے کہ شادی کاہاں ہونی ہے یہ راز تو قسمت کو ہی معلوم ہے کیونکہ میں ساری زندگی کراچی لاہور رہا مگر شادی پشاور میں جا کر ہوئی۔

اسی موقعے پر شادی کا یاد گار قصہ بھی سنایا کہ جب ہم ایک چھوٹی سی بارات لے کر پشاورگئے تو وہاں ایک پٹھان بھائی نے پوچھا اپنے انداز میں اوئے کس کا شادی ہے تو جواب دیا گیا کہ طارق عزیز کی۔

تو خان صاحب نے خوشی میں پستول سے فائر کیے۔ مزید یہ کہ اسی انٹرویو میں کہا کہ میں نے کالج کے زمانے میں رات کے اندھیرے میں نہر میں چھلانگ لگا دی تھی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اس زمانے میں لاہور اسٹیشن سے گاڑی چلتی تھی تو رات میں ہی رزلٹ آنے سے پہلے لوگ 4 آنے دے کر نتیجہ دیکھنا چاہتے تھے۔

تو میں بھی بس یوں ہی چلا گیا اور وہاں میں نے پل پر سے نہر میں چھلانگ لگا دی تو لوگوں نے سمجھا کہ شاید اس کا رزلٹ ٹھیک نہیں آیا تو کسی نے چھلانگ لگا دی ہے پر ایسا تھا نہیں اور میں نہر کے ایک طرف سے گھاس کو پکڑ کر باہر بھی آ گیا تھا۔

یہ سب باتیں تو ہوئیں ان کی زندگی کے یادگار لمحات کی اور اگر بات کریں ان کی آخری خواہش کی اور یہ گھر والوں کے ساتھ کیسے تھے تو ان کی اہلیہ کا ایک انٹرویو سامن ے آیا تھا جس میں وہ کہتی ہیں کہ میرے شوہر نے ہمیشہ سب کی مدد کی ہے کسی کو خالی ہاتھ نہیں بھیجا۔
یہی وجہ ہے کہ میں آج بھی جب قبرستان جاتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ طارق عزیز کی وجہ سے ہمارا قبرستان سج گیا ہے، اور تو اور لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمیں تو یقین ہی نہیں آتا کہ انہیں دنیا سے گئے ہوئے اتنا وقت ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ اگر گھر والوں کی بات کی جائے تو اہلیہ کہتی ہیں کہ شادی کہ اتنے سال ہو گئے ہیں پر پھر مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے اپنی بہنوں کو کیا کچھ دیا۔

اور والدہ کو کتنے پیسے دیے کیونکہ جیب سے پیسے نکالتے اور والدہ کے پرس میں رکھ دیتے تو اسی وقت مجھ سے پوچھتے کہ تمہارے لیے گھر ہے اور یہ بہت ہے۔ باقی اللہ پاک پر چھوڑ دو۔

یاد رہے کہ آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہلیہ نے کہا کہ مجھے وہ یاد بہت آتے ہیں لیکن یہ سوچ کر خوش ہوں کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں اپنی جنت کما لی۔

Tariq Aziz Ne Jannat Kama Li

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tariq Aziz Ne Jannat Kama Li and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tariq Aziz Ne Jannat Kama Li to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   19719 Views   |   15 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

انہوں نے اپنی زندگی میں ہی جنت کما لی تھی کیونکہ ۔۔ طارق عزیز کی اہلیہ ان کی قبر پر جاتیں ہیں تو وہاں کیا دیکھتی ہیں جو انہیں جذباتی کر دیتا ہے؟

انہوں نے اپنی زندگی میں ہی جنت کما لی تھی کیونکہ ۔۔ طارق عزیز کی اہلیہ ان کی قبر پر جاتیں ہیں تو وہاں کیا دیکھتی ہیں جو انہیں جذباتی کر دیتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ہی جنت کما لی تھی کیونکہ ۔۔ طارق عزیز کی اہلیہ ان کی قبر پر جاتیں ہیں تو وہاں کیا دیکھتی ہیں جو انہیں جذباتی کر دیتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔