بیسن کا رکا ہوا پانی نکالیں اور گھر بھی چمکائیں۔۔ صرف ایک سستی بوتل کرے آپ کے گھر کی بڑی مشکلات آسان

آپ نے گھر کی صفائی کے لئے مہنگے بلیچ اور ڈٹرجنٹس استعمال کیے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو کوکا کولا سے گھر کی مختلف چیزیں صاف کرنے کے آسان طریقے بتارہے ہیں جن کے نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔

شیشے صاف کرنے کے لئے

ایک اسپرے بوتل میں کوکا کولا ڈال کر شیشے پر اسپرے کریں اور موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔ گلنٹ کے بغیر بھی شیشہ چمک اٹھے گا۔

گندا بیسن:

بیسن میں چکنائی جم جائے اور پانی نہ نکلے تو آدھی بوتل کوک ڈال دیں اور ایک بوتل گرم پانی ڈال کر چھوڑ دیں تھوڑی دیر میں بیسن خودبخود صاف ہوجائے گا اور پانی نکل جائے گا۔

پیتل اور چاندی کی چیزیں صاف کریں:

پیتل، لوہے کے اوزار ہوں یا چاندی کے زیور کسی ایک برتن میں رکھ دیں اور برتن کو کوک سے بھر دیں۔ چار گھنٹے بعد زیور نکال کر دیکھیں سارا زنگ اور کالک نکل چکا ہوگا۔

تیل والا فرش:

چپچپا تیل والا فرش صاف کرنے کے لئے لوگ بلیچ اور فنائل وغیرہ استعمال کرتے ہیں لیکن اگر کوکا کولا میں ایک بڑا چمچ بیکنگ سوڈا اور لیموں کے چھلکے ملا کر فرش پر ڈال دیں اور کچھ دیر چھوڑنے کے بعد برش سے صاف کرلیں تو فرش سے ہر قسم کی چکنائی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ یہ طریقہ گیراج اور جنریٹر کے پاس والے فرش سے چکنائی ہٹانے کے لئے بھی بہترین ہے۔

چکنائی والے برتن:

ایک برتن میں کوکا کولا ڈالیں اور ٹشو پیپر کے مختلف ٹکڑے اس برتن میں بھگوئیں۔ پانچ منٹ بعد ٹشو نکال کر چکنائی والے برتن یا پین پر دس منٹ کے لئے رکھ دیں اور پھر اسی ٹشو سے برتن پونچھ کر صاف کرلیں۔ برتن سے چکنائی اور میل کچیل نکال جائے گا۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1305 Views   |   16 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بیسن کا رکا ہوا پانی نکالیں اور گھر بھی چمکائیں۔۔ صرف ایک سستی بوتل کرے آپ کے گھر کی بڑی مشکلات آسان and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بیسن کا رکا ہوا پانی نکالیں اور گھر بھی چمکائیں۔۔ صرف ایک سستی بوتل کرے آپ کے گھر کی بڑی مشکلات آسان) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.