چیری کے چھوٹے دانوں کے بڑے فائدے۔. مزیدار پھل کے 6 ایسے فائدے جس سے یہ سونے کے بھاؤ بھی ملے تو خرید لیں

سرخی مائل رنگت کے چھوٹے چھوٹے گول چیری ذائقے میں کھٹے میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں لیکن ان کے تھوڑے مہنگے داموں کی وجہ سے لوگ چیریز خریدنے سے تھوڑا کتراتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اللہ کے اس خاص تحفے کے ایسے انمول فائدے بتائیں گے جن سے آپ انھیں مہنگے داموں بھی خریدنا چاہیں گے۔

چیری کی غذائیت

ایک پیالہ چیری میں انرجی 97 کلو کیلوریز، کارپوہائیڈریٹس 25 گرام، شکر 20 گرام، پروٹین 2 گرام، فائبر 3 گرام، وٹامن سی 11 ملی گرام، پوٹاشئیم 342 ملی گرام، وٹامن کے 2.3ملی گرام، وٹامن ب2 اور میگنیشئیم بھی پایا جاتا ہے۔

نیند کی کمی

اکثر لوگ نیند کی کمی کا شکار ہو کر گولیاں کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ کوئی بھی دوا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال کرنا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ چیری میں میلاٹونن کی قدرتی طور پر موجودگی ان لوگوں کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے جو نیند کی کمی کا شکار ہیں۔ خوراک میں صرف 3,4 چیریز کا اضافہ کرنے سے پرسکون نیند حاصل کی جاسکتی ہے۔

یورک ایسڈ کی سطح کم رکھنے میں مددگار

گٹھیا کا مرض جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جانے کے بعد سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے۔ شروعات میں اس کا درد پیروں میں ہوتا ہے البتہ یہ جسم کے دیگر جوڑوں میں بھی ہوسکتا ہے۔ روزانہ صرف 9, 10 چیریز کھانے سے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح کو معمول پر لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

دل کو صحت مند رکھتا ہے

چیریز میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں اور فشار خون کو بھی معمول کی سطح پر رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں جس سے دل کی بیماریوں اور دل کے دورے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

چہرے پر جھریاں

اینٹی آکسیڈینٹس ایسے عناصر ہوتے ہیں جو خلیات کو خراب اور عمر کے اثرات سے متاثر ہونے سے بچاتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس چیریز میں بہت بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ چیری کھانے سے جلد سے جھریاں کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور سیاہ پڑتی رنگت اچانک کھل اٹھتی ہے۔ دو تین چیری کو کچل کر اس میں ایک چٹکی پسی ہوئی ہلدی اور ایک چمچ شہد ملا کر پیسٹ بنائیں اور پندرہ منٹ چہرے پر لگا کر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں اس سے ڈارک اسپاٹس بھی ختم ہوں گے اور رنگت بھی نکھرے گی۔

بالوں کی صحت

چیری میں موجود وٹامن بی اور وٹامن سی بالوں کا ٹوٹنا اور جھڑنا روکتےیں اور سر کی جلد کو نمی بخشتے ہیں جس سے بالوں کی تیزی سے نشونما ہوتی ہے۔

وزن میں کمی

اگر آپ وزن میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو چیری کے موسم میں اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں کیوں کہ اس کے ایک پیالے میں کیلوریز کم اور وٹامنز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ میٹابالزم تیز کرتے ہیں جس سے وزن جلدی کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

Cherry Khane Ke 6 Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cherry Khane Ke 6 Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cherry Khane Ke 6 Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4892 Views   |   19 Jun 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

چیری کے چھوٹے دانوں کے بڑے فائدے۔. مزیدار پھل کے 6 ایسے فائدے جس سے یہ سونے کے بھاؤ بھی ملے تو خرید لیں

چیری کے چھوٹے دانوں کے بڑے فائدے۔. مزیدار پھل کے 6 ایسے فائدے جس سے یہ سونے کے بھاؤ بھی ملے تو خرید لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چیری کے چھوٹے دانوں کے بڑے فائدے۔. مزیدار پھل کے 6 ایسے فائدے جس سے یہ سونے کے بھاؤ بھی ملے تو خرید لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔