سوشل میڈیا پر متعدد دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کو دیکھ کر پورا دن اچھا گزرتا ہے اور کچھ ویڈیوز تو دل میں اتر جاتی ہیں جنہیں بار بار دیکھنے کا دل کرتا ہے۔
ایسی ہی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے جس کو دیکھ کر صارفین شاندار ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو بھارت کی ہے جسے میگھا راج ڈھیسال نامی صارف نے شئیر کی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک آدمی کسی ڈھابے میں دال چاول کھا رہا ہے اور اسی پلیٹ میں مینا بھی دال چاول کھا کر لطف اندوز ہو رہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو کوصارفین بے حد پسند کر رہے ہیں اور اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔
اس ویڈیو کی ایک اور خاص یہ ہے کہ اس میں جو شخص پرندے کے ساتھ کھانا کھا رہا ہے دراصل وہ آدمی ویڈیو شئیر کرنے والے انسٹاگرام صارف کے والد ہیں۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔