سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ واقعات سامنے آتے ہیں، یہ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
دہی کے لیے انجن روک لیا:
لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کے ڈرائیور کو پتہ نہیں کیا سوجی، جو چلتی ٹرین کو روک کر پہلے دہی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا، دہی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ کاہنا کچا ریلوے اسٹیشن کے پاس پر ڈرائیور نے مسافر ٹرین کو روک دیا، سب پریشان تھے کہ یوں اچانک ٹرین کو کیوں روک دیا گیا، کہیں کوئی خرابی تو نہیں ہوگئی، یہ ویڈیوپاکستان ڈائریز پر اپلوڈ کی گئی تھی۔
لیکن جب ڈرائیور کی جانب نگاہیں گئیں تو بڑے ہی آرام سے ڈرائیور انجن سے اترا اور دہی کی تھیل ہاتھ میں لیے واپس انجن میں چڑھ رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ڈرائیور پھاٹک کراس کرتا ہوا جس کے ہاتھ میں دہی کی تھیلی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، واپس ٹرین میں بیٹھ رہا ہے۔ وجہ معلوم ہونے پر مسافر ٹرین کے مسافروں نے شدید احتجاج بھی کیا اور میڈیا نے خوب اس واقعہ کو اہمیت دی۔
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا تھا۔
مچھلی کی خاطر ٹرین روک دی:
چلتی ٹرین روکنے کے واقعات صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی پیش آ چکے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ٹرین ڈائیور کی ویڈیو وائرل تھی جس نے ٹرین روک کر سب سے پہلے مارکیٹ سے مچھلی خریدی۔
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ٹرین ڈرائیور مچھلی کی خوشبو کو محسوس کر رہا تھا بس رہا نہ گیا اور ٹرین رکوا کر پہلے اترا اور مچھلی خرید کر بھاگا بھاگا ٹرین کی جانب بڑھا۔
ڈرائیور کو مسافروں کو اس حد تک احساس تھا کہ ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا مناسب نہیں سمجھا اسی لیے تھیلی میں ڈال کر ساتھ ٹرین میں لے آیا۔
موصوف کے اس کارنامے کی گونج سوشل میڈیا اور میڈیا پر خوب ہوئی، یہاں تک کہ وزیر ریلوے نے بھی اس کا نوٹس لے لیا اور ڈرائیور کو مچھلی کس طرح بناتے ہیں یہی سکھانے کے لیے معطل بھی کر دیا تاکہ دوبارہ مچھلی خریدنے کے لیے ٹرین نہ روکے بلکہ خود بنائے۔
یہ واقعہ بھی بھارت کا ہی ہے، لیکن ریاست ہے راجھستان کی۔ 23 فروری کو بھارتی ریاست راجھستان کے جے پور شہر میں مسافر ٹرین اچانک رک گئی تھی، جس نے مسافروں سمیت میڈیا کی توجہ بھی حاصل کی۔
اچانک ٹرین رکنے پر سب پریشان تھے کہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہوا ہو یا پھر ٹرین نہ خراب ہو گئی ہو۔ مگر جیسے ہی انجن پر نگاہ گئی تو ڈرائیور کچوری والے سے کچوری خرید رہا تھا۔
یوں اس طرح ڈرائیور کو مطمئن انداز میں کچوری خریدتا دیکھ مسافروں سمیت سوشل میڈیا اورمیڈیا پرایک طوفان برپا تھا۔ جس نے اعلیٰ حکام کی بھی توجہ حاصل کی۔ ڈیویشنل ریلوے مینیجر جے پور نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔