دل کی صحت اچھی کرنے سے لے کر بالوں کا حسن بڑھانے تک۔۔ عام سے خشک دھنیا کے بے مثال فائدے

گھر کے مصالحوں میں ایک مصالحہ سوکھا دھنیا بھی ہوتا ہے جسے پیس کر اور ثابت کھانوں میں ڈالا جاتا ہے۔ یہ دراصل دھنیا کے بیج ہوتے ہیں اور صحت کے لئے بیش بہا فائدے رکھتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں خشک دھنیا کے چند فائدے۔

سوکھا دھنیا خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار ہے اس وجہ سے انھیں دل کی صحت کے لئے اچھا سمجھا جاتا ہے۔

خشک دھنیہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اس کے علاوہ پیاس کی شدت کو قابو کرتا ہے اور متلی کی کیفیت کو ختم کرتا ہے۔ معدے کی بیماریوں بشمول گیس، اپھارہ اور پیٹ کے درد میں آرام دیتا ہے۔

اگر کسی کے ہونٹوں کا رنگ سیاہی مائل ہے تو اسے چاہیے خشک دھنیے کے دانے پیس کر لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائے۔ چند دن یہ عمل کرنے سے ہونٹوں کا رنگ گلابی ہوجائے گا۔

خشک دھنیے کے پاؤڈر کواپنے استعمال کے تیل میں ڈال لیں اور ہفتے میں دو بار بالوں کا مساج اس تیل سے کریں۔ سر کی خشکی دور کرے گا بال جھڑنا بند ہوجائیں گے اور لمبے خوبصورت ہوجائیں گے۔

دھنیا کے بیجوں میں کچھ مرکبات اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ خصوصیات بیکٹیریل انفیکشن سے لڑنے اور مجموعی طور پر مدافعتی صحت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کے انفیکشن کو کم کر کے دانوں سے نجات دے سکتے ہیں۔

دھنیا کو روازانہ تھوڑی مقدار میں خوراک کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کا پانی بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ یہ چربی پگھلا کر وزن کم کرنے میں معاون ہے ساتھ ساتھ فرحت اور تازگی کا احساس بھی دیتا ہے۔

Amazing Health Benefits Of Coriander Seeds

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amazing Health Benefits Of Coriander Seeds and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amazing Health Benefits Of Coriander Seeds to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7427 Views   |   25 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دل کی صحت اچھی کرنے سے لے کر بالوں کا حسن بڑھانے تک۔۔ عام سے خشک دھنیا کے بے مثال فائدے

دل کی صحت اچھی کرنے سے لے کر بالوں کا حسن بڑھانے تک۔۔ عام سے خشک دھنیا کے بے مثال فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دل کی صحت اچھی کرنے سے لے کر بالوں کا حسن بڑھانے تک۔۔ عام سے خشک دھنیا کے بے مثال فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔