شادی کے بعد پہلا عمرہ.. حارث رؤف اور اہلیہ کی عمرہ کے دوران لی گئی تصویریں وائرل

کرکٹ اسٹار حارث رؤف کی چند ماہ پہلے ہونے والی شادی نے میڈیا پر خوب ہی توجہ حاصل کی۔ وجہ یہ تھی کہ ایک تو حارث نے اچانک شادی کا اعلان کیا دوسرا ان کی اہلیہ کا تعلق ماڈلنگ کے شعبے سے ہے۔ البتہ شادی کے بعد حارث نے اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور ہی رکھا ہے۔ گزشتہ دنوں حارث رؤف عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے اور حال ہی میں ان کی اہلیہ کی بھی ایسی تصاویر سامنے آرہی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ عمرہ کے دوران لی گئی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں

وائرل ہونے والی ایک تصویر مزنہ مسعود ملک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لی گئی جہاں کیپشن میں “الحمداللہ“ بھی لکھا ہوا ہے۔ البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ اکاؤنٹ واقعی مزنہ کا ہے یا نہیں۔

کچھ تصویروں میں مزنہ کو عبایا میں اور حجاب پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ یہ تصویریں مسجد الحرام میں ہی لی گئی ہیں۔

مزنہ اور حارث کی ایک ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر تو موجود نہیں لیکن مداحوں نے ایڈٹ کر کے ان کی تصاویر کو مرج کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں عمرہ کرنے گئے حارث رؤف کی ایسی کئی تصویریں سامنے آئی تھیں جن میں انھیں کعبہ کا غلاف سیتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

Shadi Ke Baad Pehla Umra

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Ke Baad Pehla Umra and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Ke Baad Pehla Umra to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2362 Views   |   14 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شادی کے بعد پہلا عمرہ.. حارث رؤف اور اہلیہ کی عمرہ کے دوران لی گئی تصویریں وائرل

شادی کے بعد پہلا عمرہ.. حارث رؤف اور اہلیہ کی عمرہ کے دوران لی گئی تصویریں وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے بعد پہلا عمرہ.. حارث رؤف اور اہلیہ کی عمرہ کے دوران لی گئی تصویریں وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔