کیا آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں ان کو ختم کرنے کے 7 آسان گھریلو ٹپس

انسان کی شخصیت کو بہتر بنانے میں صرف صاف ستھرے کپڑے اور شاداب چہرے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ان کے ساتھ ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی بھی معنی رکھتی ہے۔ کیونکہ آپ نے عموماً دیکھا ہوگا کہ جب کسی سے بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہ آپ کے پاؤں کی طرف ایک نگاہ ضرور دیکھتا ہے۔ پرانے وقتوں میں لوگوں کی مضبوط اور سلیقہ مند شخصیت کا اندازہ پاؤں کو دیکھ کر بھی لگایا جاتا تھا اور شاید آج بھی اس بات کو قابلِ غور رکھا جاتا ہے۔
پاؤں کے حوالے سے بات کی جائے تو ہر شخص ہی ہاتھ پاؤں دھوتا ہے صاف رکھتا ہے۔ لیکن بعض اوقات صاف ستھرے پاؤں میں بھی کسی اندرونی یا بیرونی مسائل کی وجہ سے دانے، پھنسیاں اور چھالے نکل آتے ہیں جن کی وجہ سے چلنے پھرنے میں بھی تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ اور ان دانوں سے وقتاً فوقتاً زرد سیال مادہ بھی نکلنے لگتا ہے جو بعد میں انفیکشن کی بڑی وجہ بھی بنتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح آپ ان دانوں کو ختم کرنے کے لئے گھر میں علاج کرسکتے ہیں۔

گھریلو نسخے:

• لیموں:
لیموں میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ جلد کی خوبصورتی میں اہم کردار کرتا ہے اور اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ اس لئے اگر آپ کو پاؤں میں دانے یا پھنسیوں کا مسئلہ ہے تو آپ لیموں کے رس کو مطلوبہ جگہ پر لگا کر15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور خشک ہونے دیں بعد میں روئی کی مدد سے آہستہ سے صاف کرلیں ایسا کرنے سے جلد کی اوپری سطح پر موجود پس نرم ہو کر آسانی سے باہر نکل جائے گی اور اس عمل کو دن میں کئی مرتبہ دہرانے سے یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

• پیاز:
پیاز اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہوتی ہے جو پاؤں میں اوپر یا نیچے نکلنے والی ان پھنسیوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ پیاز کے رس کو مطلوبہ جگہ پر لگائیں اور کھلا چھوڑ دیں۔ پھر روئی کی مدد سے اس کو صاف کرلیں۔

• کیسٹر آئل:
کیسٹر آئل اپنی اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ کیسٹر آئل ڈال کر مکس کریں اور اس کو دانوں پر لگائیں۔ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ رات کو لگا کر سونا مفید ہے۔

• لہسن:
لہسن قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری یا الرجی کی مزاحمت کرتا ہے ۔ لہسن کا پیسٹ بنا کر آپ پھنسیوں پر لگائیں اس سے آپ کو کچھ جلن بھی محسوس ہوگی مگر کچھ روز کے باقاردہ استعمال کے بعد آپ کے دانوں کی تکلیف بھی کم ہوجائے گی اور اندر موجود مادہ بھی جلد ہی خارج ہوجائے گا۔

• بیکنگ سوڈا:
بیکنگ سوڈا جراثیم کش ہے اس کو استعمال کرنے سے بھی آپ کو ان دانوں میں فائدہ ہوسکتا ہے۔

• انناس:
انناس میں مینگنیز، کولاجن اور دیگر عناصر پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے مفید ہیں۔ انناس کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اس کو دانے کی جگہ پر رکھیں اور بینڈج والی پٹی باندھ لیں۔ صبح جب آپ اس کو دیکھیں گے تو سوجن کسی حد تک کم ہوجائے گی اور روزانہ کے استعمال سے پھنسیاں مکمل ختم ہوجائیں گی۔

Toe Corn Removal Home Remedies

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Toe Corn Removal Home Remedies and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Toe Corn Removal Home Remedies to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   38887 Views   |   10 Jul 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں ان کو ختم کرنے کے 7 آسان گھریلو ٹپس

کیا آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں ان کو ختم کرنے کے 7 آسان گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں ان کو ختم کرنے کے 7 آسان گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔