ریٹھا کا نام سن کر سب کے ذہن میں خیال آتا ہے یقیناً بالوں میں لگانے کی بات کی جا رہی ہوگی لیکن ریٹھا صرف بالوں میں لگانے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے کئی اور بھی فائدے اور استعمالات ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آج کے فوڈز میں ہم آپ کو ریٹھے کے کئی ایسے فائدے بتانے جا رہے ہیں جو جان کر یقیناً آپ بھی ریٹھے کو استعمال کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔
ریٹھا فائدے مند کیوں؟
ریٹھے میں وٹامن ای، کے، سوپندک ایسڈ اے، بی، جینن، سیپوننز، آئن اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔
ریٹھے کے فائدے:
15 سال پُرانا مرض:
٭ ریٹھے میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کئی سال پرانے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جن لوگوں کو کالی کھانسی یا بلغم والی کھانسی ہوتی ہے اس کو کنٹرول کرنے کے لیے وہ سالوں تک علاج کرتے ہیں مگر ختم کرنا مشکل ہو جاتا ہے ایسے میں ریٹھے کی چائے یا اس کا ایک کیپسول نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کو جلد افاقہ ہو سکتا ہے۔
لکڑ ہضم پتھر ہضم:
کچھ لوگوں کے جسم میں فائبرز کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ بھی کھالیں ان کو کھانا ہضم نہیں ہوتا ان کے لیے ریٹھا کا بھیگا ہوا پانی بہت فائدے مند ہے۔
اس سے نہ سرف ہاضمہ بہتر ہوگا بلکہ جسم میں کھانے کو ہضم کرنے کی طاقت بھی آئے گی۔
ایکنی اور اضافی آئل:
چہرے پر ایکنی اور اضافی آئل کا مسئلہ خواتین و مرد حضرات کا یکساں ہے جس کی وجہ سے یہ اکثر پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے ریٹھے کا پانی جلد پر استعمال کرنے کے لیے بھی فائدے مند ہے اور اس کا صابن بنا کر لگانا بھی۔
سانپ کا زہر:
اگر سانپ کاٹ لے تو ریٹھے کا پانی متاثرہ انسان یا جاندار کو پکانے اور جلد پر اپلائی کرنے سے سانپ کا زہر جلدی ہی نکل جاتا ہے اور انسان دوبارہ صحت مند ہونے لگتا ہے۔
نقصانات:
٭ ریٹھے کو اگر آپ گھر پر خود پیس کر پاؤڈر تیار کریں اور یہ آپ کی ناک میں چلا جائے تو یہ بہت نقصان دہ ہوتا ہے اس سے سانس رُک بھی سکتی ہے۔
٭ اس کو کبھی بھی خالی پیٹ پینے کے لیے استعمال نہ کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Reethy Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Reethy Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.