باسی روٹی کو ضائع نہ کریں بلکہ مہنگے ہوٹلوں میں ملنے والے زبردست سے یہ 2 کھانے بنائیں اور کم خرچ میں اچھا کھانا کھائیں

خواتین اکثر باسی روٹیوں کو پھینک دیتی ہیں یا پھر جمع کرتی رہتی ہیں اور پھر ایک ساتھ ماہ کے آخر میں ان کو کباڑ میں بیچ دیتی ہیں۔ جوکہ یقیناً رزق ضائع کرنے والی بات ہے۔ اب اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ باسی روٹی کے استعمال سے نہ صرف رزق کو ضائع ہونے سے بچائیں بلکہ صحت اور طاقت بھی حاصل کریں تو جانیئے اس کو استعمال کرنے کے آسان اور مفید طریقے:

مہنگے ہوٹل میں ملنے والے یہ 2 کھانے:

٭ روٹی کو تل لیں:

باسی روٹی کو آئل میں فرائی کرلیں۔ آلو کو چھیل کر باریک کاٹ لیں اور ان کو فرائی کرلیں۔ اب ٹماٹر، لہسن ادرک کا پیسٹ، پیاز اور ٹماٹو کیچپ کو اچھی طرح بھون لیں اور آلوؤں کو اس میں شامل کرکے مکس کرلیں۔ اس مصالحے کو تلی ہوئی کڑک روٹی کے ساتھ کھائیں یہ left over roti chaat آپ کو بہت پسند آئے گی۔

٭ باسی روٹی کا حلوہ:

باسی روٹی کا حلوہ کھانے سے جوڑوں کا درد کنٹرول میں آ جاتا ہے اس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک باسی روٹی چار چمچ سوجی، ایک کپ دودھ، آدھا چمچ بیسن اور حسبِ ضرورت چینی۔

طریقہ:

٭ سب سے پہلے سوجی کو بھون لیں پھر اس میں بیسن ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں اب روٹی کو بلینڈر میں دودھ کے ساتھ ڈال کر بلینڈ کرلیں اور ان سب چیزوں کو گھی میں بھونیں، 20 منٹ میں زبردست سا روٹی کا حلوہ تیار ہو جائے گا۔

باسی روٹی کے فائدے:

باسی روٹی کو دودھ کیساتھ کھانے سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے کیونکہ آج کے دور میں شوگر کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور شوگر کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
اگر کسی کے خون میں شوگر لیول بڑھ رہا ہو تو صبح خالی پیٹ رات کی بچی ہوئی ایک یا دو روٹی کو پھیکے دودھ میں ڈال کر کھانے سے کافی فائدہ ملتا ہے اور شوگر کنٹرول میں رہتی ہے ۔ باسی روٹی کو دودھ میں ڈال کر کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

باسی روٹی کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم کا درجہ حرارت درست رہتا ہے کیونکہ کئی بار گرمیوں میں ہمارے جسم کے درجہ حرارت میں زیادہ تر بڑھ جاتا ہے اگر ایسے میں اس کا استعمال کیا جائے تو جسم کا درجہ حرارت نارمل رہتا ہے۔

باسی روٹی کو دودھ کیساتھ کھانے سے پیٹ کی ہر بیماری کا علاج ہوجاتا ہےاگر ہمارا پیٹ خراب رہے گا تو ہم کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اگر کسی کا نظام انہضام سہی طریقہ سے کام نہ کرتا ہو ایسے لوگوں کو باسی روٹی کو دودھ میں ڈال کر کھانے سے پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

Basi Roti Ko Zaya Na Krainq

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Basi Roti Ko Zaya Na Krainq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Basi Roti Ko Zaya Na Krainq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3907 Views   |   15 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

باسی روٹی کو ضائع نہ کریں بلکہ مہنگے ہوٹلوں میں ملنے والے زبردست سے یہ 2 کھانے بنائیں اور کم خرچ میں اچھا کھانا کھائیں

باسی روٹی کو ضائع نہ کریں بلکہ مہنگے ہوٹلوں میں ملنے والے زبردست سے یہ 2 کھانے بنائیں اور کم خرچ میں اچھا کھانا کھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باسی روٹی کو ضائع نہ کریں بلکہ مہنگے ہوٹلوں میں ملنے والے زبردست سے یہ 2 کھانے بنائیں اور کم خرچ میں اچھا کھانا کھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔