آپ سانس غلط لے رہے ہیں، 15 منٹ میں بلڈ پریشر کم کرنے کی وہ اہم ورزش جس سے گھر بیٹھے فشارِ خون بھی نارمل ہو اور فٹنس بھی قائم رہے

بلڈ پریشر آج کل نوجوان نسل میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اگر آج کے دور میں کسی جوان لڑکے یا لڑکی کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اسے بوڑھا یا زیادہ عمر کا نہ سمجھا جائے کیونکہ آج کل کی غذائیں ہی ایسی ہیں کہ وہ بیماریوں کی جڑوں کو مضبوط کر رہی ہیں۔ معاشرتی دباؤ بھی اس نسل کا سب سے بڑا دشمن ہیں۔ اگر آپ گھر بیٹھے اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آج کے فوڈز میں ہم آپ کو وہ ورزش بتا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئسومیٹرک یعنی پٹھوں کو مضبوط کرنے کی ورزش جیسے وال سکواٹس یا پلانک بلڈ پریشر کم کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت سی موجودہ رہنما اصول چلنے، دوڑنے، یا سائیکل چلانے پر زور دیتے ہیں، یہ سب ایروبک مشقیں ہیں اور اب ان میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ ایروبک ورزش سے زیادہ دیوار کے ساتھ کیے گئے سکواٹس اور فرش پر پلانک کرنے سے بلڈ پریشر بہت کم ہوتا ہے۔

پلانک

پلانک پوزیشن ایک پریس اپ کی ابتدائی پوزیشن کی طرح ہوتا ہے۔ اس میں آپ کی کہنیاں آپ کے کندھوں کے نیچے ہوتی ہیں جبکہ ٹانگیں آپ کے پیچھے پوری طرح پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔ یوں آپ کے پیٹ کے پٹھوں پر براہِ راست دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

وال سکواٹس

وال سکواٹس میں آپ اپنی پیٹھ کو دیوار کے ساتھ سہارا دیتے ہوئے ایک ایسی پوزیشن میں ہوتے ہیں جو کرسی پر بیٹھنے کی طرح ہے۔ آپ کے پیر دیور سے 60 سینٹی میٹر کے فاصلے پر ہوتے ہیں اور آپ اپنے جسم کو اس وقت تک پھسلنے کا موقع دیتے ہیں جب تک آپ کی رانیں فرش کے parallel نہ ہوں۔

ڈاکٹر اوڈسکرول کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو ہفتے میں تین بار دو منٹ کی وال سکواٹ یا پلینک کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس ورزش کو درمیان میں دو منٹ کے آرام کے ساتھ چار بار دہرایا جائے۔

Home Exercise For Blood Pressure

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Home Exercise For Blood Pressure and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Home Exercise For Blood Pressure to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1207 Views   |   31 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

آپ سانس غلط لے رہے ہیں، 15 منٹ میں بلڈ پریشر کم کرنے کی وہ اہم ورزش جس سے گھر بیٹھے فشارِ خون بھی نارمل ہو اور فٹنس بھی قائم رہے

آپ سانس غلط لے رہے ہیں، 15 منٹ میں بلڈ پریشر کم کرنے کی وہ اہم ورزش جس سے گھر بیٹھے فشارِ خون بھی نارمل ہو اور فٹنس بھی قائم رہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ سانس غلط لے رہے ہیں، 15 منٹ میں بلڈ پریشر کم کرنے کی وہ اہم ورزش جس سے گھر بیٹھے فشارِ خون بھی نارمل ہو اور فٹنس بھی قائم رہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔